پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد کر لی ہے جس کی مالیت تقریبا 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز  اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس  ذرائع  کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاٹنوں میں چھپائی گئی 575 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور582 کین بئیر کے برآمد کر لیے۔

خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.

5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے، مذکورہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ

پڑھیں:

قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو

 

لاہور:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔
بلاول بھٹو نے  کہا کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پشاور، ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری
  • پشاور؛ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • فیصل آباد: غیرقانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
  • کراچی اور بلوچستان سے بھاری مقدار میں چرس اور غیر ملکی شراب برآمد
  • بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فون برآمد
  • اسود ہارون اور نازش جہانگیر کے درمیان قانونی جنگ، جیت کی کسی ہوگی؟
  • مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب