اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے۔رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 2.

8 فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیاتھا۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے تھے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا تھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی تھی۔ 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی تھی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی تھی۔
عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔ آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف تمام رٹ پٹیشنز خارج کر دیں

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ عالمی مالیاتی رواں مالی سال آئی ایم ایف سٹاف لیول سٹیٹ بینک بات چیت

پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ جانیے

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی زرمبادلہ ذخائر  کتنے ہو گئے ؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب سے تجاوز کرگئے۔ 

ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 مارچ کو ختم ہفتے میں 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جو 14 مارچ تک 16.01 ارب ڈالر رہے۔"جنگ " کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔

پیوٹن نے احمد الشرع کو ایسی پیشکش کردی کہ بشارالاسد نے سوچا بھی نہ ہوگا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
  • امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، گورنر سٹیٹ بینک
  • آئی ایم ایف سے بات چیت جاری‘جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا‘ گورنر اسٹیٹ بینک
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ جانیے
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری، اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پائے گا
  • آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • پی ٹی آئی کی ٹرمپ انتظامیہ سے لگائی امید مایوسی میں بدل گئی، گورنر سندھ