نئی دہلی: بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاستدانوں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت بڑی تعداد میں معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور 23 مارچ 1940ء کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوا اور تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔

ناظم الامور نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا اور آج پاکستان نے اس سفر میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے اصولوں پر مبنی ہے اور ہمیشہ دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام، خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے تحت دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے۔

سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ جنوبی ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے، جسے امن، سلامتی اور ترقی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کو فروغ دینا ضروری ہے اور باہمی مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

تقریب کے دوران پاکستان کے خوبصورت مناظر اور ثقافتی رنگوں کی عکاسی کرنے والی تصاویر، نامور فنکاروں کی خطاطی کے شاہکار اور روایتی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے، جنہوں نے مہمانوں کو خوب متاثر کیا۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے: اریج چوہدری

سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہر آئے دن واقعات پیش آتے ہیں. اس لیے لڑکیوں کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا چاہیے۔اریج چوہدری نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تقریبا ہر طرح کے ہتھیار چلانے آتے ہیں. انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لے رکھی ہے۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہتھیار چلانے اور اسلحہ رکھنے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے شوٹنگ کی باضابطہ تربیت حاصل کی. اس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اپنے ساتھ ہتھیار بھی رکھنا شروع کردیا۔اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہمیشہ ہتھیار ہوتا ہے، گاڑی اور پرس میں ان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہوتا ہے۔ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے ایک مرتبہ اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بھی بنایا۔ان کے مطابق پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں آئے دن خواتین کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے، ایسے میں خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔اریچ چوہدری کے مطابق بہت ساری مجبور لڑکیاں اپنےگھر اور اہل خانہ کو پالنے کے لیے رات گئے تک کام کرتی ہیں اور ان کے پاس واپس گھر جانے کے لیے محفوظ سواری تک نہیں ہوتی. ایسے میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفینس کے لیے اسلحہ رکھنا چاہیے۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ لڑکیوں کے پاس ہتھیار ہوگا تو وہ غصے میں آکر اسے بلاضرورت چلا لیں گی۔اریج چوہدری کے مطابق ہتھیار کو کس وقت اور کیسے چلانا ہے. یہ ہر کسی کی ذاتی سوچ اور شخصیت پر منحصر ہے. یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے پاس اسلحہ ہوگا تو وہ فالتو میں بھی اسے چلائیں گی۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر نہ صرف ہتھیار چلانا سیکھیں .بلکہ اسلحے کو ساتھ بھی رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب
  • پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے: اریج چوہدری
  • پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت
  • بھارت کی سب سے مہنگی شادی، 17 کروڑ کی ساڑھی، 90 کروڑ کے زیورات، 500 کروڑ روپے کا بجٹ
  • برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل کی برطانوی ڈپٹی پرائم منسٹر سے ملاقات
  • دہشت گردی محض پاکستان کا مسئلہ نہیں ، بھارت بھی اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔خورشید قصوری
  • خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے:آسٹریلوی ہائی کمشنر
  • خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے: آسٹریلوی ہائی کمشنر
  • خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے، آسٹریلوی ہائی کمشنر