2025-02-09@01:01:51 GMT
تلاش کی گنتی: 45
«ٹریفک حادثات»:
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کے مطابق، شہر میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ڈمپرز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ڈمپرز شہر میں داخل ہوسکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو ہیوی ٹریفک کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے واقعات پر کہنا ہے کہ میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں...
کراچی : ڈمپر، واٹر ٹینکراور ٹرالر سمیت ہیوی گاڑیوں سےشہریوں کی مسلسل ہلاکتوں کے بعد سندھ حکومت کو ہوش آگیا، چیف سیکرٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس میں کراچی میں دن کے اوقات میں شہرمیں ڈمپر کے داخلے پرپابندی کافیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈمپرزکورات11سےصبح 6 بجےتک داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرچیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات پرہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو3ماہ کےاندرآپریشن کونائٹ شفٹ منتقل کرنےکاحکم دیا۔ اجلاس میں تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورز کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ہنگامی اجلاس میں تمام گاڑیوں پرمحکمہ ٹرانسپورٹ سے کیوآرکوڈ لگا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے، چیف سیکریٹری نے واٹر...
سندھ حکومت نے دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ, ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک ہوئے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں چلنے والے تمام گاڑیوں...
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری...
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے...
کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کیلیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کیلیے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شہر بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ برادری کے تمام...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میںخاتون اور کمسن بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں فائرنگ سلنڈ دھماکے میں بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود شیر شاہ میزان بینک کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 40 سالہ ہ حمان ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو سول ہسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم...
کراچی میں ٹریفک حادثے نے ایک اور زندگی چھین لی۔گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ کراچی: جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شام 5 بجے ڈمپر کیسے شہر میں آئے عوام کے بارے میں نہیں سوچتا کوئی نظام کے تحت ٹریفک کو...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ جلد ہی شہر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بلا کسی تفریق کے تمام ٹاؤنز میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ برادری کے بھی تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا البتہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور بسوں کے داخلہ پر پابندی حادثات میں ہوش ربا اضافے اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت...
ویب ڈیسک: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کے لیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی، جبکہ دیگر ارکان میں حاجی امان اللہ، حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر اور ممتاز اعوان شامل تھے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کے لیے سندھ...
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ روڈ چیکنگ کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص...
کراچی(نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے ایشیاء کا چوتھا بڑا شہر اور پاکستان کا 90فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی کا ٹریفک نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں بلا روک ٹوک دندناتی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات اور اسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں میں ہوشربا اضافہ کے باجو د ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ،بلا روک ٹوک ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں دندناتے دیکھائی دیتے ہیں جو اکثر بے...
کراچی (رپورٹ\ محمد علی فاروق )پاکستان کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔ فلاحی تنظیموں اور ایمرجنسی سروسز کی کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ 35 دنوں میں 83 شہری ہلاک ہوئے (روزانہ 2 اموات کی اوسط) اسی عرصے میں 1,220 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کل 1,304 حادثات رپورٹ ہوئے۔ یعنی روزانہ اوسطاً 37 افراد حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ یہ تعداد حیران کن ہے، اور صورتحال ناقابل قبول ہے۔ کراچی کے شہری خوف کے عالم میں جی رہے ہیں، اہل خانہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں بے قابو ڈمپروں اور دیگر گاڑیوں کی ٹکر سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے ‘خاتون اورکمسن بہن بھائی سمیت 4افراد زخمی‘2دن میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کاتیسرا واقع سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ہالٹ خالد لیبارٹری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر باپ اور بیٹے کی جان لے لی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو ئی ۔ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ محمد سلیم ولد محمد امین اور 13سالہ عفان احمد ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کا نام30سالہ...
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات بتا دیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مہران ہائی وے لانڈھی کے قریب حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہوجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں شفیق نامی شخص جاں بحق ہوا جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری۔ یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کھوکھراپار بس کا حادثہ بریک پریشر پائپ پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں ماں بسمہ اور بیٹی ارحم جان سے گئے۔ راشد منہاس روڈ ہونے والا حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا جس میں...
کراچی سب کا ہے لیکن کراچی کا کوئی نہیں، تباہ حال انفراسٹرکچر اور اسٹریٹ کرائمز کے بعد اب بڑھتے ٹریفک حادثات کو دیکھتے ہوئے یہ مقولہ ایک تکلیف دہ حقیقت بن چکا ہے۔رواں سال 2025 کی شروعات ہی میں ٹریفک حادثات میں اتنی تیزی آ گئی ہے کہ شہر قائد کے پورے سسٹم کو حرکت میں آ جانا چاہیے تھا لیکن ایسا کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔کراچی میں سال 2025 کے صرف 35 روز میں 83 شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچل کر جاں بحق جب کہ 1 ہزار 220 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔مجموعی طور پر رواں سال اب تک 1304 حادثات ہو چکے ہیں، اگر یومیہ اوسط نکالا جائے تو کراچی میں روانہ 37...
فوٹو: شعیب احمد کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5 زندگیاں نگل لیں۔ جوہر موڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 شہری جاں بحق ہوئے۔ دوسرا حادثہ ملیر کھوکھرا پار میں ہوا جہاں بےقابو بس نے ماں اور کمسن بیٹے کو کچل دیا۔دونوں حادثات میں 5 شہری زخمی بھی ہوئے، ریسکیو اداروں کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 68 افراد جاں بحق اور 1040 زخمی ہوچکے ہیں۔کراچی کا بےلگام ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا۔ کہیں ٹریلر، کہیں ٹرک، کہیں ڈمپر تو کہیں بس، روزانہ کسی نہ کسی کو کچل کر ہلاک یا زخمی کر رہے ہیں۔آج بھی مختلف حادثات میں 5 شہری جان سے گئے۔ پہلا...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ہائی وے رزاق آباد سے پورٹ قاسم...
صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔...
ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔ موٹروےایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 51 سی میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت22 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن KDA سوسائٹی کے قریب گھر سے پھندا لگی 42 سالہ عدنان کی لاش ملی ۔ گلشن اقبال کے علاقے حسن اسکوائر کارپیٹ مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں36 شہریوں کی جانیں گئیں،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،چھیپا فاونڈیشن نے اعداد و شمار کے مطابق 15 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے،مختلف ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں بچے بوڑھے اور جوان شامل ہیں،ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے،رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زمان ٹاون میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پرزمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دوسرا قتل گھگرپھاٹک میں آصف کا ہوا،ڈاکووں...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی...
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام...
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث تین الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے مخثلف اسپتالوں میں منتقل ۔موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر دینومشین کے مقام پر 6گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور سردار میھگواڑ جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب دھند کے باعث ٹرالر الٹ گیا حادثے میں ٹرالر ڈرائیور افتخار بھٹی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ڈرائیور کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔ تیسرا حادثہ دھند کے باعث انڈس ہائی وے آمری پل کے...
اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 269 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 79 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات کی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں جس کے نتیجے میں یہ حادثات پیش آئے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ریسکیو حکام نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا...
ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3 درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
شہر قائد میں واٹر ٹینکرز کی بے قابو رفتار اور قانون شکنی کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک خوفناک حقیقت بن چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے عوام کے غم و غصے کو بڑھا دیا ہے۔ شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر دو مزید افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان المناک واقعات کے بعد ٹینکرز کے ڈرائیورز ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب معمول بے بسی کا...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خواتین سمیت 11افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچے سمیت7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون تھانہ کی حدود بلدیہ سیکٹر 5 طوفان کولڈرنگ کے قریب گھر میں فائرنگ سے 25سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین عرف بلال جاں بحق ہوگئی ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھر میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا۔ ناردرن بائی پاس چڑھائی کوئٹہ نمکین ہوٹل کے قریب فائرنگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سال محمد افضلجاںبحق ہوگیا۔ حب چوکی دارو ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جنوری 2025 کے 10روز میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26اور زخمیوں کی 262ہوگئی ہے ۔
جنوری کے 10 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 261 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے گزشتہ سال پولیس افسران کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے باوجود نئے سال میں بھی جان لیوا ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چھیپا حکام کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال 2025ء کے پہلے مہینے جنوری کے 10 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 261...