2025-01-18@13:02:22 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«وادی لاسپور»:
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران ورکرز یونین (سابقہ سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں ادارے کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا/ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن 13 دسمبر کو ادارے میں تعینات ہوئے تھے، لیکن آج تک منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا کارپوریشن کے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا، نہ ہی کوئی تنخواہ ادا کی، واسا ملازمین اس وقت بھی تقریباً 11 ماہ کی تنخواہوں اور 11 ماہ کی پنشنز سے محروم بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور وہ یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی اسکول کی فیس حتیٰ کہ پنشنوں سے محروم واسا ملازمین بیوائیں اور یتیم...
پشاور‘ لاہور‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ + خبر نگار + این این آئی+وقائع نگار) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ‘ پاکستان تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی اور رہنمائوں کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت عالیہ میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان، شاندانہ گلزار، جنید اکبر، شیر علی ارباب، یوسف خان، ارباب عامر ایوب، صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو، رکن قومی اسمبلی سلطان محمد خان، ساجد خان، صبغت اللہ،سہیل سلطان، سلیم الرحمن، احد علی شاہ، عبداللطیف، معان خصوصی اینٹی کرپشن محمد مصدق، پی ٹی آئی رہنما علی زمان اورحمیدہ شاہ کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس...
واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحت یاب ہو چکے۔دونوں نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کےلیے بھیجے گئے تھے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آؤٹ بریک نہیں۔حکام کے مطابق پاکستان خصوصاً اسلام اباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انھوں نے کہا نزلہ زکام سے بچنے والی احتیاط ضرور کی جائے، پاکستان میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تھی۔اس...
ہری پور: پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر کے حملے میں شہری جاں بحق ہوگیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر جنگل سے نکل کر نگری پائیں میں پہنچ گیا جہاں اس نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو مار ڈالا۔ علاقہ مکین شیر کے حملے کی اطلاعات پر پہنچے اور ان کے شور مچانے پر شیر دوبارہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔ امدادی ذرائع کے مطابق ہلاک ہوئے نوجوان کا نام نبیل ہے جب کہ محکمہ وائلڈ لائف تاحال واقعے سے بے خبر ہے اور اس کی طرف سے شیر کو پکڑںے کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد سے لوگ محتاط ہوگئے ہیں اور علاقے...
امریکا کے انتہائی موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔ اخبار کے 400 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ خط میں اخبار کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارب پتی آجر اور صنعت کار جیف بیزوز سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ جیف بیزوز واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں تاہم وہ کبھی کبھار ہی واشنگٹن میں اخبار کے دفتر میں قدم رکھتے ہیں۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق خط میں ملازمین نے لکھا ہے کہ اخبار کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر چند ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے اخبار کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ نیوز اور ویوز کے حوالے سے اخبار...
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔ سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا...
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعمیر کی گئی یادگار سے ان کے پورٹریٹ اکھاڑ دئیے گئے۔ سی ڈی اے نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ میں درخواست دے دی، یہ یادگار بلیو ایریا کے جی سکس، ایف سکس سیکشن میں تعمیر کی تھی۔ اس یاد گار کی دیکھ بھال کی ذمہ داری شعبہ انوائرمنٹ کی تھی، ترجمان سی ڈی اے شاہد کیانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی...
فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنہ الخوارج نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کو توڑ نکالتے ہوئے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردی کیلئے آن لائن بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا اور فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور،...
ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی...
شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
اسلام آباد: ساڑھے 4 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم شہر پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پر پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا، پیرس سے پی آئی اے پرواز پی کے 750 صبح آٹھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پروازوں کی بحالی پر مسافروں کا خوشی کا اظہار کیا۔ 32 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور صبح 7 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پرواز سے 312 مسافروں اور کریو اسلام آباد پہنچا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔ مسافروں نے خوشی کا...
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے...
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور دو نوجوان لاپتا، اغوا کا شک، اہل خانہ نے پولیس سے مدد مانگ لی، کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم داد لاشاری کا 16سالہ نوجوان فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہوگیا ہے، خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی پراسرار طور پر گھر سے لاپتا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بیٹوں کو کافی تلاش کیا، رشتے دار، دوست احباب سے پتا کرایا ہے لیکن کچھ پتا نہیں چل رہا ہے بیٹے مزدوری اور مسجد کی ٹوپی بیچ کر گزربسر کرتے تھے پولیس ہماری مدد کرے۔
قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔ قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی...
لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ،فیصل امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار...
سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...
پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن کی آج کی پرواز سمیت اس ہفتے پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازوں کی نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ فرانس میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔ پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں
اسلام آباد: ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ ایکسیرپس نیوز کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ اور...
فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کیلئے پاکستان کا پہلا آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پورٹل کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹل کے ذریعے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ادویات کے آرڈرز دے سکیں گے، پورٹل میں ادویات کی منظور شدہ لسٹ پہلے موجود ہوگی، آرڈر خود کار طور پر تیار ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق سسٹم میں ضلع کے جغرافیائی پروفائل کے مطابق ادویات کی ضروریات فیڈ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے صحت اور تعلیم ترجیحات ہیں، صوبے کی مالی خود کفالت کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔