سابق آسٹریلوی سٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سیاست میں آنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہرکرکے سوشل میڈیا فالورزکو دنگ کردیا۔
سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، وارن نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانے کا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔
بہت سے لوگ اس بات کا یقین نہیں کررہے تھے کہ آیا وہ آسٹریلیا میں یا بھارت میں سیاسی کیریئر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم
ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے اسٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز سے قبل ایم ایس دھونی کے نئے انداز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اس اشتہار میں دھونی کو بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کردار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں ان کے لمبے بال نمایاں تھے۔
اشتہار میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔
یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے۔
دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور بہترین جسمانی حالت میں آئی پی ایل 2025ء میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین دھونی کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
Post Views: 1