میڈیکل ایمرجنسی کے باعث غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کم قیمت ٹکٹ ! ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
کراچی(نیوز ڈیسک) ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے اعلان کیا اور بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔
خیال رہے پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔
مزید پڑھیں : مخصوص صارفین پر انسٹاگرام نے بڑی پابندی عائد کر دی