Daily Ausaf:
2025-03-12@19:54:36 GMT

کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنوعات پر 29 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد ٹیکس عائد کیا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے بدلے عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عائد کی

پڑھیں:

مختلف ممالک پر ٹیرف کے اطلاق سے امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے. صدر ٹرمپ کا اعتراف

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بات کے اعتراف کے بعد کہ امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک پر ٹیرف کے اطلاق کے نتیجے میں امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے. ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے کساد بازاری کے امکان کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اتوار کو نشر ہونے والے امریکی صدر کے بیان کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور مشیران سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم ان کی کوششیں بے سود دکھائی دیتی ہیں.

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بینک سیکسو سے منسلک چارو چنانا کا کہنا ہے کہ پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک سٹاک مارکیٹ دوست صدر ہیں تاہم اب اس تصور کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے منگل کی صبح کاروبار کے آغاز پر جاپان کی سٹاک مارکیٹ کے 225 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کی مارکیٹ 1.5 فیصد جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.7 فیصد مندی دیکھنے میں آئی سوموار کے روز نیو یارک میں امریکہ کی سب سے بڑی کمپنیوں پر نظر رکھنے والی S&P 500 کاروبار کے اختتام پر 2.7 فیصد نیچے چلی گئی جبکہ ڈو جونز انڈسٹریل ایوریج میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی.

امریکی سٹاک بازاروں میں سب سے زیادہ نیس ڈیک متاثر ہوئی جو دن کے اختتام پر چار فیصد کمی پر بند ہوئی صدر ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مصنوعی ذہانت کی چپس بنانے والی کمپنی اینویڈیا کے شیئر کی قیمت میں بھی پانچ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول میٹا، امیزون اور ایلفابیٹ کے حصص میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے.

مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی فرم کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹر کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما ٹیرف کے حوالے سے ٹرمپ کی اگلی چال کے بارے میں اندازے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سرمایہ کار بھی اس بارے میں محض اندازے ہی لگا رہے ہیں اور مارکیٹ کے سنگین موڈ سے یہ واضح ہے اگرچہ کساد بازاری کی بات قبل از وقت ہو سکتی ہے لیکن اس کے نتیجہ خیز ہونے کا محض امکان ہی سرمایہ کاروں کو دفاعی ذہنیت میں ڈالنے کے لیے کافی ہے.

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے اپنے اہم اتحادیوں سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد نئے ٹیرف نافذ کر دیئے
  • ٹرمپ نے ٹیسلا گاڑی خرید کر ایلون مسلک کی کمپنی کی پروموشن کردی
  • موڈیز کا پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف، ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کی کینیڈا کی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی دھمکی
  • مختلف ممالک پر ٹیرف کے اطلاق سے امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے. صدر ٹرمپ کا اعتراف
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس عائد کرنے کی قانون سازی سے آگاہ کر دیا۔
  • امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے
  • امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
  • یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ختم کر دیا ہے، امریکی صدر