Nawaiwaqt:
2025-03-13@11:15:26 GMT

کراچی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

کراچی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سے لاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانیوالی ایئربلیوبل کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے731 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851،کراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پروازنائن پی 865،کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840اورکراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے

پڑھیں:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال

کوئٹہ:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے اور مزید فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریل وہیں روک دی گئی ہے، ٹرین میں کم از کم 600 سے 700 مسافر سوار ہیں، کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ڈی ایس ریلوے کے پی آر او کے مطابق تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سبی سے ایمبولینسز جائے وقوع روانہ کردی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق یہ مچھ کی پہاڑیوں کا درمیانی علاقہ ہے جس کا سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کرلیا ہے، مزید کانوائے روانہ کردیے گیے ہیں۔

ملزمان کے فرار ہونے کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں بلکہ اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ ملزمان نے مسافروں کو یرغمال بنالیا ہے اور قابض ہوکر بیٹھ گئے ہیں اور علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ
  • ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی اداکارہ نے سونے کو کیسے چھپا رکھا تھا؟ تحقیقات میں ہوشربا انکشافات
  • تکنیکی وآپریشنل وجوہات:آج بھی 13 پروازیں منسوخ 
  • کراچی، اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال
  • ایئر انڈیا کو سبکی کا سامنا، جہاز کے کموڈ بھر جانے کے سبب پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی
  • روہڑی، کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بلاک
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار