لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی.
(جاری ہے)
عدالت عالیہ پنجاب نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں. جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام میں گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر تیز رفتاری کے ساتھ حل کیے جاسکیں تاہم پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف صرف بیورو آفس میں ایک انکوائری زیر التوا ہے۔ اور درخواست گزار کے خلاف کسی اور عدالت میں کوئی کیس یا ریفرنس موجود نہیں ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ اے اے جی نے بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے وقت درکار ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل افس بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں اور صوبائی حکومت بھی تمام متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے کیس کی اگلی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔