2025-03-13@19:13:53 GMT
تلاش کی گنتی: 7561

«نامی ایک»:

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں برطانیہ سے آئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سوشل میڈیا پر بننے والے اپنے ایک دوست سے ملنے برطانیہ سے نئی دہلی آئی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر دوسری کرنے والے نے ہی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر خاتون نے پولیس نے شکایت پر درج کرائی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔  برطانوی ہائی کمیشن خاتون...
    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک ٹائر پر لینڈنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق روانگی کےبعدک راچی ایئرپورٹ پرطیارے کے کچھ پرزے ملے،جبکہ طیارےکےغائب ٹائر کا ابھی تک پتانہیں چلا، جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔ پرواز پی کے306 کل رات 8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلی جانب 2 ٹائر ہوتے ہیں، لینڈنگ کےوقت ایک ٹائر غائب تھا، امکان ہے کہ طیارے کا ٹائر دوران پرواز کہیں گرگیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنےکے دوران ایک ٹائر غائب ہونےکاپتاچلا، واقعہ کابروقت علم ہو جاتا توطیارےکو فوری واپس کراچی میں ہی لینڈ کر الیا جاتا۔ پی آئی اےانتظامیہ اورسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نےتحقیقات شروع کر دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، جو ٹوئٹ میں نے پڑھا ہے وہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو دہشتگردی کا شکار ہوئیں،...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔سیکیورٹی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔  پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، چند شر پسند ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن طاقتوں...
     کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا تارڑ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل...
    وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلی ہاس میں اعلی سطح کی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی ظلم قرار دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلی بلوچستان اور آرمی چیف نے استقبال کیا، وزیراعلی ہاس کوئٹہ میں اعلی سطح سیکیورٹی کانفرنس ہوئی، جس میں وزیراعظم...
    کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں معروف میزبان، سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (مرحوم) کے تذکرے پر وہاں بیٹھا ہر شخص آبدیدہ ہوگیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اُن کے دیرینہ ساتھی شیری رضا تین سال کے بعد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کا حصہ بنے۔ امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر منقبت اور ثنا خواں شیری رضا امریکا سے عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان آئے اور پھر رمضان المبارک میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی نشریات میں شامل ہوگئے تاہم بارہواں افطار اُن کا آخری پروگرام تھا کیونکہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کیوجہ سے انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔ میزبان جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ...
    طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور(اے آئی جی کمانڈر) نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تاجکوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے اور روس کو یوکرین میں مداخلت کرنے کی وجہ سے رکاوٹ کے طور پر مسترد کیا۔ یہ دعویٰ طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کو...
    قومی ایئرلائن کی پرواز نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، اگلے پہیوں میں سے لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ لاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے306 کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے ، روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے۔ پرواز پی کے306 کل رات8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مجوزہ اے پی سی کے لیے ہم پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں،اے پی سی میں پی ٹی آئی کی شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں   وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اے پی سی بلانے کی تجویزسے متعلق کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سےشہبازشریف کی تجویزکاحصہ بننے کے لیے قبل ازوقت شرط لگادی گئی ، پی ٹی آئی آج کہہ رہی ہے کہ بانی کو پیرول پر رہاکیا ،اے پی سی میں شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے پی ٹی آئی پہلے ہی شرطیں لگارہی ہے تو ان کے اخلاص پرسوال اٹھتاہے اور اس سے ان کی نیت پتہ چلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی...
    بولان جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4  شہدا کی میتیں آسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے میتیں وصول کیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید ائیرپورٹ پر شہدا  کے اہل خانہ و اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے۔  ان میں سے شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ سے، نوزے علی کا گانچھے گلگت بلتستان، محمد عثمان کا اٹک اور محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔  امتیاز ریلوے کے ملازم تھے۔ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں...
    بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور سنگین واردات ہو گئی۔ بولان کے ویران علاقے مین جعفر ایکسپریس   ٹرین کے مسافروں کے قتل عام کے بعد اسی بولان کے علاقے میں آج  شوران کے مقام پر منجھو ڈیم کی سائٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور 7 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔  لیویز کے اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں ایک ڈمبر گاڑی نذر آتش  کی اور دو گاڑیوں کو نقصان  پہنچایا، وہ  7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ بولان: مزدور ڈیم پر کام کر رہے تھے مزدوروں کا تعلق قریبی علاقے سے ہے۔اغواء ہونے والے مزدوروں میں بابے خاں، عبد الشکور ،گل محمد ،محمدالیاس، نور...
      یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی ’بامعنی‘ ردِعمل نہیں آیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’افسوس، ایک سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود دنیا نے تاحال جنگ بندی کی تجویز پر رُوس کا کوئی معنی خیز جواب نہیں سُنا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ ایک بات ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ رُوس جنگ کو مزید طُول دینے اور امن کو ہر...
    بلوچستان کے ضلع کچھی سے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک زیرإتعمیر ڈیم پر حملہ کرکے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ   کچھی کے علاقے سنی شوران سے تقریباً چار کلومیٹر دُور مغرب کی جانب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ علاقے کے لیویز انچارج رسالدار عبدالحئی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اغوا ہونے والے مزدور ایک زیرِتعمیر ڈیم پر کام کر رہے تھے۔ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کر دیا اور وہاں موجود ایک ڈمپر کو بھی آگ لگا دی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ لیویز رسالدار کے مطابق ’حملہ آور جاتے ہوئے سات مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں قریبی علاقوں...
    اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔ حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ  میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی  ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے،  10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او  بہترین مقابلے  کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ ’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت...
    ایک بیان میں ق لیگ سندھ کے صدر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن اور خوشحالی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے، ملک میں دہشت گردی اور دریائے سندھ میں نئے کینالز سمیت دیگر معاملات پر صدر پاکستان آصف علی زرداری یا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قومی مفاد میں فوری طور پر تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ ملکی مفاد میں مشترکہ فیصلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں...
    جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کیجسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اقتدارکی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ نہیں۔قومی اسمبلی میں وزیر دفاع نے کہا کہ جعفرایکسپریس واقعہ میں ہماری افواج کی کارروائی قابل تحسین اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگر پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ قانون کے ماخذ میں روایات کواہمیت حاصل ہے اور تقدس کے ساتھ ان کی پاسداری بھی کی جاتی ہے۔ آج ایک مکمل چاند گرہن ہوگا جو زمین کو سرخ...
    رمضان المبارک برکتوں، دعاؤں اور سلامتی کا مہینہ ہے۔ تمام مسلم ممالک ماہ مقدس شروع ہوتے ہی ایک منفرد رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور ہر جگہ مخصوص روایات پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید مسلم ممالک میں بھی برکتوں کے مہینے کے آغاز کے بعد ٹیلی ویژن پروگراموں میں تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہی رجحان پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں تمام ٹیلی ویژن چینلز اپنا لب و لہجہ بدل لیتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں چیزیں بہت بدل گئی ہیں اور رمضان کے رنگ پہلے جیسے نہیں رہے۔ چند دہائیاں قبل پی ٹی وی پاکستانیوں کا واحد...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آن لائن فراڈ کے ایک انوکھے واقعے میں مقامی دکاندار لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے۔ دھوکہ بازوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر جعلسازی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار سے فون کروایا اور رقم آن لائن منتقل کروا لی۔فراڈ کا نشانہ بننے والے دکانداروں نے شدید احتجاج کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے معاملے کو ٹال مٹول سے نمٹانے کی کوشش کی، جس پر متاثرین مزید مشتعل ہو گئے۔دکانداروں نے آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے فوری ایکشن لینے اور ان کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جبکہ متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔ مزیدپڑھیں:سندھ میں ہزاروں من سرکاری گندم کو دیمک لگ...
    دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور اس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے...
    ترجمان نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور تکلیف دہ کارروائیوں کو بڑھانے، دشمن کے اندازوں میں خلل ڈالنے اور مزاحمت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع اسرائیلی بستی ایریل کے قریب فائرنگ کا حملہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف جاری ردعمل کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن ایک نیا پیغام ہے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے آزاد مزاحمت کارو ں کی طرف سے مکمل کیا گیا ہے، جو ہمارے لوگوں کے خلاف مجرمانہ قابض کے ذریعے کی جانے والی ظالمانہ جارحیت کے خلاف فطری رد عمل ہے۔ حماس نے...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، ایسا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔ کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ویرانے میں مسافر بے یار و مددگار بیٹھے تھے، ٹرین میں فوجی جوان بھی موجود تھے، دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی بنائی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے ذریعے 339 افراد کو بحفاظت رہا کروایا گیا، آپریشن میں 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، پاکستان اب کسی دوسرے ایسے حادثے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے، اس کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا...
    سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے  جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں، 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن  میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے،  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد طلبہ و طالبات نے بتایا کہ ان کے لیے امریکہ سے آنے والی سفری پابندیوں کی اطلاعات کافی پریشان کن ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ امریکی ویزے کے حصول میں مزید سختی ان کے تعلیمی کیرئر کو متاثر کر سکتی ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے فارغ التحصیل اسما نامی ایک طالبہ کا امریکہ کی ایک ممتاز یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیا ہے۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ اس داخلے کو کنفرم کرنے کے لیے فیس کی بھاری رقم ادا کردے اور بعد میں اسے ویزہ نہ مل سکے تو اس کے پیسے ضائع ہوجانے کا خدشہ ہے۔ انجینئرنگ...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے ٹرین کو یرغمال بنا لیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں 33 حملہ اور مارے گئے جبکہ 21 مسافروں سمیت 4 فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی  2 روز تک چلنے والے اس واقعے میں کئی اقسام کی غیر مصدقہ خبریں بھی سوشل، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت بنی رہیں جبکہ بھارتی میڈیا...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا، ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ آبادی سے دور دشوار گزار ہے، دہشت گردوں نے پہلے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے...
    یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ان کی حمایت اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصولوں کے تحت اس اعزاز کو قبول کرنا ان کے ضمیر کے خلاف ہوتا۔ یاسمین لاری کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک جرات مندانہ اور اخلاقی موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں فلسطینیوں کی ”مسلسل نسل کشی“ کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے فن تعمیر کے شعبے کا اہم عالمی ایوارڈ وولف پرائز 2025 مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ( تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) بھی لینے سے انکار کر...
    ویب ڈیسک—سوئٹزر لینڈ میں ڈاکٹرز ذہنی مسائل میں مبتلا مریضوں کو آرٹ گیلریز، میوزیم اور پارکس جانے کی تجویز دے رہے ہیں۔ مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نوشیٹل کی انتظامیہ نے رواں برس فروری میں ذہنی مسائل سے دوچار افراد اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر ایک پائلٹ پروگرام لانچ کیا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ڈاکٹر پیٹریشا لیہمن نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ آرٹ گیلری، میوزیم اور پارکس میں وقت گزارنا ایک لمحے کے لیے پریشانیوں، درد اور بیماریوں کو بھلا کر خوش گوار لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے بقول جب ہم لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں، تو یہ کسی نہ کسی طرح انہیں...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ میں ٹیم میٹنگ میں بیٹنگ اپروچ بدلنے کی بات کرتا تو سب مجھ پر ہنستے تھے، لی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ سابق آل رائونڈ نے متنبہ کیا کہ پیچھے کی طرف سوچنے والے انداز پر قائم رہنا ٹیم کے مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں عماد وسیم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح ان کی وارننگ کو ٹیم کے ساتھیوں اور ممکنہ طور پر انتظامیہ نے ایک طرف کر دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کبھی تاج و تخت کے وارث، کبھی غلامی و زوال کے شکار، تاریخ کے صفحات ایسے بے شمار قصے سناتے ہیں، مگر کچھ کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے، جو کبھی مغلیہ سلطنت کے شاندار ماضی سے جڑی تھی، مگر آج زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سُلطانہ بیگم کی، جو کبھی ایک شاہانہ زندگی کا خواب دیکھتی تھیں، مگر آج کولکتہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاہی خون، مگر بے بسی کا مقدر سُلطانہ بیگم کا نام سن کر شاید...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو...
    کراچی(شوبز ڈیسک)”بیٹا جی!!!! ہاں، میں سوشل میڈیا کی عورت ہوں!!!! اور میں یقیناً وہ غلط شخص ہوں جس سے الجھنے کی غلطی مت کرو پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ایک سنگین آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوئیں، جب ایک جعلساز نے ایف آئی اے افسر بن کر ان سے تین کروڑ روپے رشوت طلب کی۔ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی گفتگو کا خلاصہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح ایک شخص نے پہلے ان کے بیٹے کو فون کیا، پھر بیٹے سے نمبر لے کر خود انہیں کال کی اور شوہر کی ضمانت کے بدلے فوری رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ “میں بےحد حیران ہوں!” اداکارہ نے کہا، “مجھے واقعی ان دھوکے بازوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) علیحدگی پسند عسکری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے جنگجوؤں نے منگل کے روز بلوچستان کے دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے بعد ایک مسافر ٹرین پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں 450 کے قریب افراد سوار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ انہوں نے دو روزہ ریسکیو آپریشن میں 340 سے زائد مسافروں کوبازیاب کرایا۔ سکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی بدھ کو رات دیر گئے ختم ہوئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات کو محاصرے میں مارے گئے اکیس یرغمالیوں سمیت کم از کم پچیس افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم...
    رمضان المبارک میں مرغی کی قیمتوں نے ایسی اڑان بھری ہے کہ نیچے آنے کے بجائے اوپر ہی اوپر جارہی ہیں۔ پشاور میں ایک دن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، ایک دن پہلے 503 روپے کلو والی مرغی 518 روپے پر پہنچ گئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی مل رہا ہی اس لئے یہاں بھی مہنگی ہو جاتی ہے، مرغی مہنگی ہونے سے ہمارا کاروبار بھی مندی کا شکار ہوتاہے
    جدید سائنسی تحقیق نے طب کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی آف بائرُتھ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز شفایاب کرنے والا ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو صرف چار گھنٹوں میں 90 فیصد زخم کو ٹھیک کر سکتا ہے اور 24 گھنٹوں میں مکمل بحالی ممکن بنا دیتا ہے۔ یہ نیا جیل قدرتی انسانی جلد کی خصوصیات کو نقل کرتا ہے اور زخموں کی تیز رفتار شفا، مصنوعی جلد کی ترقی اور طبِ احیاء (Regenerative Medicine) میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ انسانی جلد قدرتی طور پر لچکدار، مضبوط اور خود کو ٹھیک کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، لیکن سائنسی دنیا کے لیے...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے مستقل نمائندے نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے دعوے کو دہراتے ہوئے اسے چین، روس اور ایران کی مشترکہ تشویش قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ طالبان حکومت داعش پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور داعش خراسان طالبان حکومت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی حکومت داعش دہشت گرد گروہ سے لڑنے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن وہ دوسرے دہشت گرد گروہوں جیسے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن موومنٹ سے لاتعلق رہی ہے۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کرمان، ماسکو اور...
    رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک...
    وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے...
    المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے کردار کے بارے میں پاکستانی فوجی حکام کے دعوے کے جواب میں طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا اور پاکستان کو حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان کے قریبی میڈیا ادارے المرصاد نے بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی فوجی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ دوسروں پر الزام...
    بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی کا ایوان ایک آواز ہوگیا اور ایوان نے مذمتی قرار داد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی جس پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے دستخط کیے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم کرتی ہے۔ قرارداد کے مطابق کسی بھی گروہ اور فرد...
    واشنگٹن(اںٹرنیشنل‌ڈیسک)پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش احتجاجاً ٹھکرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارہ خان کی یونیورسٹی انتظامیہ کو جوابی ای میل میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کولمبیا یونیورسٹی کا اختلاف اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دینے کا دعویٰ منافقانہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ برادری کی آوازوں کو تحفظ دینے میں ناکامی یونیورسٹی کے قول و فعل میں تضاد کی علامت ہے۔ طالبہ نے اپنی ای...
    جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش...
    ویب ڈیسک : لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی  امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
    جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
    پیرس:فروری کے بعد سے ، متعدد سوشل میڈیا پر “امریکی مصنوعات کے یورپی بائیکاٹ” کی بحث بڑی حد تک بڑھی ہے۔فن لینڈ کے معروف اخبار “کنٹری فیوچر” میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد فن لینڈ کے باشندے اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے۔ سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے چار جواب دہندگان اپنی روزمرہ زندگی میں امریکی اشیا ء خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔یورپ اور امریکہ طویل عرصے سے قریبی اتحادی رہے ہیں۔ اس بار، یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اتنے پرعزم کیوں ہیں؟وسیع تناظر میں ، اس کا تعلق گرین لینڈ کے بارے میں امریکی موقف ہے۔ کرسی صدارت پر براجمان ہونے سے قبل ہی ٹرمپ نے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی...
    عیسی ترین : سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا ،بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا،کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے شہید کانسٹیبل نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی،شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی،شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا،شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلٰی مرتبے پر فائز ہوئے،شہید کانسٹیبل...
    جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد کب آئے،حملہ کیسے کیا؟بچ جانے والے مسافروں کی کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بولان میں ٹرین پر ہونے والے کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے۔ایک مسافر کا کہنا تھا دھماکا ہوا تو اچانک کچھ لوگ آگئے اور مسافروں پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی اور کہا کہ ٹرین سے باہر آجا، ان کا جس پر دل کرتا اس پر فائرنگ شروع کر دیتے۔ٹرین حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک مسافر کا کہنا تھا ہم تقریبا 30 سے 35 گھنٹے ادھر رہے اور صرف پانی پر گزار کرتے...
    — فائل فوٹو جعفر ایکسپریس پر حملہ اور ہائی جیک کرنے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی جس پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود تھے۔ جب وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی پُرزور مذمت...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے. جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
    جعفرایکپریس حملہ  کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیااس دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے. جس میں سانحہء جعفر ایکسپریس کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔اجلاس میں دہشت گردوں سےنمٹنےکے لیے اہم فیصلےبھی کیےجائیں گے۔
    کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
    کراچی: شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے مخصوص شعبہ کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس قائم کر دیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات کی نگرانی کرے گا اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور حادثات کے تعین کا کام انجام دے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران 26 ہزار سے زائد ضبط شدہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کو تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کی جانے والی ساڑھے 26 ہزار سے زائد فینسی نمبر...
    اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کا کوئی رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا کوئی رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، جب تک بلوچستان میں حقیقی الیکشن کراکے نمائندگی عوامی نمائندوں کو نہیں دی جائے گی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اگرچہ میرا مخالف ہے مگر کیا امن و امان صرف اس اکیلے کی ذمہ داری ہے؟ آج مان لو بلوچستان کی جنگ سرداروں کے ہاتھوں سے نکل کر بلوچ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں منتقل ہوچکی ہے اور آج بلوچ سردار بے...
    اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا...
    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ  قرارداد میں...
    قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے واقعہ پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام بلاتفریق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے۔ قراردا وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 2942 ڈالر کی سطح پر آگئی، فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 174روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
    سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا دہشتگردوں نے مسافروں کو خود چھوڑا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بھرپور انداز میں دادرسی کرے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، مولانا زاہد حبیب، جاوید اقبال کالرو، امجد علی ضیا، مولانا اظہر مسعود، قاری عبدالرف، مفتی حبیب اللہ بلال، قاری یاسین، مولانا محمد یوسف مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
      پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر   سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی،ہنڈرڈانڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 38 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,247 جبکہ کم ترین سطح 114,429 پوائنٹس رہی تھی۔آج صبح  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 829پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 914 پوائنٹس پر...
    جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم بولان پہنچے تو ٹرین کے انجن کے تلے خوفناک دھماکا ہوا، جس سے فیول ٹینک پھٹ گیا۔ میں نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے اچانک ٹرین رکنے کی وجہ سے پچھلی 4 بوگیاں بھی ڈی ریل ہو گئیں۔ امجد یاسین نے کہا کہ ٹرین کے رکتے ہی پہاڑوں سے دہشتگرد اترے اور انہوں نے قتل و غارت مچا دی اور ٹرین کے انجن پر راکٹ لانچر مارے گئے۔ اسی دوران ایک گولی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر آئی اور میری کمر کو چھو کر گزر گئی۔ مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قراداد کے متن کے مطابق ایوان جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے تمام نظریات جو قومی سلامتی کے متصادم ہیں انہیں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متن کے مطابق ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بہادر سیکیورٹی فورسز کی ستائش...
    اپنے ایک جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل بیجنگ میں ایران، روس اور چین کے نمائندوں کا سہ فریقی اجلاس ہو گا۔ اس ضمن میں آج چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا۔ وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا کہ بات چیت کو ترجیح دی جائے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز "ماؤ ننگ" نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ 14 مارچ کو بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس ہو گا جس...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔   وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفی دے دیتے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ہمارے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دہشت گردی واقعے پر ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہے ہیں، ہم سفارتی رابطوں کو اس طرح پبلک فورم پر بیان نہیں کرتے، یہ ایک مسلسل عمل ہے جو جاری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا،  میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، دہشتگردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کا بلوچستان کے پی کے کا...
    سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے آئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے...
    انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں، ایسے اقدامات سے دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر مدینہ منورہ سے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ رمضان المبارک میں نہتے مرد، خواتین اور بچوں پر اس طرح کا واقعہ بلوچ روایات کے صریحا خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اہل کشمیر کی جانب...
    ہم نے سب سے زیادہ دہشت گردی بھگتی، ایک سال کا تھا مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا، میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے عبد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ اندوہناک واقعہ ہے، پاکستان کے عوام اس سے بہت متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سبکدوش ہو گئے  انہوں نے کہا کہ بولان میں ہمارے سکیورٹی فورسز...
    اسلام آباد: جعفر ایکسپریس حملے کے کامیاب آپریشن پر بلوچ عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ٹرین میں موجود افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بازیاب ہونے والے ٹرین ڈرائیور نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے انجن کے نیچے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا کیا گیا، ریل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الگ ہو گئیں جس کے اچانک بعد بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے بعد یہ آپریشن کامیاب ہوا، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی۔ ٹرین سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی اس کے لیے وہ تمام ٹیموں، میزبان ممالک اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ On behalf of the @ICC, I'd like to thank the teams, tournament hosts, broadcast licensees, our sponsors, ICC staff, suppliers – and of course the incredible fans around the world – who together helped make this #ChampionsTrophy a huge success. pic.twitter.com/eOF04pPO0I — Jay Shah (@JayShah) March 12, 2025 آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں...
    سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور اس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے، اس واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے، دہشتگردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان...
    پاکستان کی سیاست میں دشمنیاں نئی نہیں ہیں، لیکن کچھ سیاسی شخصیات کی مخالفت ذاتیات سے بڑھ کر نظریاتی اور مفاداتی بھی ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی دشمنی کوئی عام سیاسی مخالفت نہیں، بلکہ ایک گہری جنگ رہی ہے، جس کے پیچھے کئی عوامل چھپے ہیں۔ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ کیا مولانا اور پی ٹی آئی کا قریب آنا واقعی ایک نئی سیاسی حکمت عملی ہے یا صرف ایک وقتی بیان بازی۔ سیاسی گردش پہ نظر ڈالیں اور تھوڑی دیر کے لئے سوچیں اگر ان حالات میں عمران خان مولانا کو پکارتے ہیں اور مولانا اگر اڈیالہ تشریف لے جاتے ہیں تو گفتگو کیا ہو سکتی ہے۔ (فرضی ملاقات) اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلتا...