عیسی ترین : سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا

کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا ،بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا،کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے

شہید کانسٹیبل نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی،شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی،شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا،شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلٰی مرتبے پر فائز ہوئے،شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال، بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریلویز پولیس

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن مکمل، 21عام شہری ، 4ایف سی اہلکار شہید ہوئے، تمام 33دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن مکمل، 21عام شہری ، 4ایف سی اہلکار شہید ہوئے، تمام 33دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنایا تھا جس میں 500 مسافر اور عملہ سوار تھا۔
دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے میں فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا اور وہ بعد ازاں دم توڑ گیا، اس کے علاوہ متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا تھا اور اس دوران 190 یرغمال مسافروں کو رہا کروایا تھا، جن میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل تھے۔دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 37 مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 57 مسافروں کوکوئٹہ اور 23 کو مچھ اور آب گم میں رشتہ داروں کے پاس منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرین حملہ: وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے، اسد قیصر
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار  بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا
  • جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 21افراد شہید ہوئے ، تمام دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
  • آپریشن جعفر ایکسپریس مکمل ، 33 دہشت گرد ہلاک ،21 عام شہری ، 4 ایف سی جوان شہید ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید ہوئے، تمام دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن مکمل، 21عام شہری ، 4ایف سی اہلکار شہید ہوئے، تمام 33دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، 33 دہشتگرد ہلاک، 4 ایف سی جوان شہید