جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ہمارے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دہشت گردی واقعے پر ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہے ہیں، ہم سفارتی رابطوں کو اس طرح پبلک فورم پر بیان نہیں کرتے، یہ ایک مسلسل عمل ہے جو جاری رہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر ہماری بنیادی ترجیح دوستانہ اور قریبی تعلقات کا فروغ ہے، اس سمت میں تعلقات کا تسلسل اہم ہے، بہت سے دوست ممالک نے جعفر ایکسپریس دہشت گرد واقعے کی مذمت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کئی دوستوں سے ہمارا انسدادِ دہشت گردی پر تعاون موجود ہے، پاکستانی حکومت کثیرالجہتی حکمتِ عملی پر گامزن ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران ہمارا دیرینہ ہمسایہ دوست ملک ہے، پاکستان میں موجود کسی بھی غیر ملکی شہری کے لیے قوانین موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خارجہ شفقت علی خان جعفر ایکسپریس ترجمان دفتر
پڑھیں:
دفترِ خارجہ کی پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق
— فائل فوٹوترجمان دفترِ خارجہ نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق ’جیو نیوز‘ کے خبر کی تصدیق کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی سفیر کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارتِ خارجہ دیکھ رہی ہے، اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہو رہی ہے اس لیے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔