City 42:
2025-03-13@20:03:10 GMT

بولان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے بعد ڈیم سے سات مزدوروں کا اغوا

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور سنگین واردات ہو گئی۔ بولان کے ویران علاقے مین جعفر ایکسپریس   ٹرین کے مسافروں کے قتل عام کے بعد اسی بولان کے علاقے میں آج  شوران کے مقام پر منجھو ڈیم کی سائٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور 7 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔  
لیویز کے اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں ایک ڈمبر گاڑی نذر آتش  کی اور دو گاڑیوں کو نقصان  پہنچایا، وہ  7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ 
بولان: مزدور ڈیم پر کام کر رہے تھے مزدوروں کا تعلق قریبی علاقے سے ہے۔
اغواء ہونے والے مزدوروں میں بابے خاں، عبد الشکور ،گل محمد ،محمدالیاس، نور علی شاہ، محمد آصف سمیت الٰہی بخش شامل ہیں ۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس اور چمن مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل

---فائل فوٹو

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین دوسرے روز بھی معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کل بھی معطل رہے گی۔

کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل

پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: ضلع کچھی میں زیرِتعمیر ڈیم پر عسکریت پسندوں کا حملہ، سات مزدور اغواء
  • جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • ٹرین اغوا کا دہشت گردانہ واقعہ
  • کوئٹہ: جعفر ایکسپریس اور چمن مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل
  • ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان اکرم راجا کا تمام پارٹیوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ
  • بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
  • بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی
  • ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، فضائی اور ٹرین سروس معطل