جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں جہنم واصل دہشتگردوں کی تصاویر جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں، 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اب تک کتنے دہشتگرد جہنم واصل، اورکتنےمسافروں کو بحفاظت باز یاب کروا لیاگیا ۔۔؟ تازہ ترین تفصیلات آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ کچھ دیر قبل 80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے رہا کروا لیا اور13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
حربوں کے جواب میں مناسب اور معقول رویہ اختیار کرتے ہیں تو دراصل آپ اسے یہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ آپ کس حد تک برداشت کر سکتے ہیں
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید :