مظفرآباد: آن لائن فراڈ، دکاندار لاکھوں روپے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آن لائن فراڈ کے ایک انوکھے واقعے میں مقامی دکاندار لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے۔ دھوکہ بازوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر جعلسازی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار سے فون کروایا اور رقم آن لائن منتقل کروا لی۔فراڈ کا نشانہ بننے والے دکانداروں نے شدید احتجاج کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے معاملے کو ٹال مٹول سے نمٹانے کی کوشش کی، جس پر متاثرین مزید مشتعل ہو گئے۔دکانداروں نے آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے فوری ایکشن لینے اور ان کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جبکہ متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ میں ہزاروں من سرکاری گندم کو دیمک لگ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’ہمدرد اور رحم دل ڈاکو‘: شہری کو گولی مار کر لوٹ مار کے بعد مرہم پٹی بھی کردی
ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مارنے کے بعد واردات کی۔
ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کرنے کے بعد اسے مرہم پٹی کی جس کے بعد فرار ہوئے، تاہم اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے شہری پر دوسرا احساس یہ کیاکہ وہ اسے سڑک کے قریب ہی چھوڑ کر فرار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ’پیزا ڈکیت گروہ‘، فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات
دوسری جانب چوکی پولیس کوہالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس ڈاکو ڈکیت ڈکیت گرفتار رحم دل مرہم پٹی مظفرآباد ہمدرد وی نیوز