2025-01-31@07:53:22 GMT
تلاش کی گنتی: 259

«میڈیا کی»:

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔  اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔       ...
    نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کپ شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔...
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr) سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی...
    حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔ ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ...
    صحافیوں، صحافتی اداروں، انسانی اور ڈیجیٹل حقوق تنظیموں کے تحفظات کے باوجود حکومت نے سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرا لیا۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو ہائیکورٹ کے بجائے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی شق اس ٹربیونل کی آئینی حیثیت پر ایک سوال اور اس کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے قانون صرف میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں ان کا کبھی درست استعمال نہیں ہو سکتا اور یہ صرف اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کے بارے میں کئی اعداد و شمار ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں ، اور سی ایم جی نے 82 زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارم کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا میں نشر اور رپورٹ کیا ہے ، جس میں 2024 کے مقابلے میں 14 نئی زبانیں شامل ہیں۔ سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این نیٹ ورک کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات کو دنیا بھر میں 1.738 ارب بار دیکھا جا چکا ہے۔ سی ایم جی نے اسپرنگ فیسٹیول گالاکی بیک وقت براہ راست نشریات اور کوریج کے لئے دنیا بھر کے 3100 سے زیادہ میڈیا اداروں...
    ممبئی: بالی وڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ” عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک غار کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان کو پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ساتھ مکمل طور پر بدلا ہوا دیکھا گیا، جب کہ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس انداز کو مزید حقیقت کے قریب کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق،...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کی نوعمر بیٹی یا بیٹا سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو اس کے نتیجے میں ان میں کھانے کی عادات کی خرابی (eating disorder) پیدا ہو سکتا ہے؟ ایک حالیہ تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے خطرے کے درمیان تعلق تجویز کیا ہے۔ ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کا ہر اضافی گھنٹہ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر کرنے کے زیادہ امکانات سے وابستہ ہے۔ اور جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں ان میں سائبر بُلی کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو کہ بذاتِ خود کھانے کی خرابی کا باعث بن سکتا...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کا نوعمر بیٹا یا بیٹی سوشل میڈیا پر بہت وقت گزار رہے ہیں تو یہ ان کی کھانے کی عادات میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے؟ ایک نئی تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گزارے گئے اضافی ہر گھنٹے کے ساتھ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔  اس کے علاوہ جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں، ان میں سائبر بلیئنگ کا سامنا ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جو بذاتِ خود کھانے کی...
    سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کے بارے میں کئی اعداد و شمار ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں ، اور سی ایم جی نے 82 زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارم کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا میں نشر اور رپورٹ کیا ہے ، جس میں 2024 کے مقابلے میں 14 نئی زبانیں شامل ہیں۔ سی ایم جی کے تحت سی جی ٹی این نیٹ ورک کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات کو دنیا بھر میں 1.738 ارب بار دیکھا جا چکا ہے۔ سی ایم جی نے اسپرنگ...
    امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔ طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر ٹام ہومن نے امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے متعلق بنائی گئی ویڈیو کا جواب دے دیا۔ کچھ دن پہلے 32 سالہ سلینا گومز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے روتے ہوئے امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے لوگوں سے معافی مانگی تھی۔ اُنہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ملک میں لوگوں کو اس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، میں سب سے معذرت خواہ ہوں، کاش میں کچھ کر سکتی۔ سلینا گومز کی جانب سے شیئر...
    کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں مصروف دن گزارتے ہیں۔ ہر اتوار کو ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے، جس میں حکومتی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ جاتی امرا میں ہونے والی اہم میٹنگز میں مریم نواز بھی موجود ہوتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے بڑے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچتے ہیں، آج کل حسن نواز بھی رائیونڈ میں موجود ہیں، اور وہ مختلف امور میں اپنے والد کا ساتھ دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کب کریں گے؟ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو...
    راولپنڈی: تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہی ہیں
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم پر درج  مقدمہ پرٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار کی ہدایت پر  ہمایوں دلاور کے...
    لندن: برطانیہ میں خواتین کینسر ویکسین کی عدم دستیابی پر پریشانی میں مبتلا ہونے سے متعلق مقامی میڈیا نے خبر نشر کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کی یارکشائر کاو¿نٹی کے متعدد علاقوں میں سیکڑوں لڑکیاں اور خواتین ایسی ہیں جو انسانی پیپیلوما وائرس یعنی انگریزی اصطلاح (HPV) کے خلاف زندگی کو تحفظ دینے والی ویکسین سے محروم رہ جاتی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سروائیکل کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے دی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی اعداد و شمارسے پتا چلا کہ یارکشائر بھر میں ویکسینیشن کی شرح پریشان کن حد تک معدوم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے طبی ماہرین نے عدم تحفظ کے خدشات کا...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء منظور کرلیا ہے، جو کہ ان کے دستخط کے فوری بعد نافذ العمل ہوگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ2025 (پیکا) میں نئی ترامیم کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی(DRPA) کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو آن لائن مواد کو ریگولیٹ، بلاک اور ہٹانے کے اختیارات رکھتی ہوگی۔ اہم نکات: ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی(DRPA) کا قیام یہ اتھارٹی ممنوع یا غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل کرنے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔ آن لائن شکایات کی تحقیقات کرے گی اور خلاف ورزی پر مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کے احکامات دے سکے گی۔ ڈی آر پی اے میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کردی۔ صدر پاکستان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی جب کہ آصف زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔صدر مملکت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا اور گزشتہ روز یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا تھا۔اس سے قبل، پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے دعویٰ کیا تھا...
    اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ فائروال کی ناکامی اور مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہونیکی صورت میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور متاثرہ فریق کو اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کے حق سے بھی محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ مقتدر جماعتوں کو پیکا ایکٹ پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں اس قانون پر پشیمانی ہو۔ صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے، جو...
    اسلام آباد:   صدر آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کردی۔ صدرمملکت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی جب کہ آصف زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔ صدر مملکت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا اور گزشتہ روز یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے...
    شمالی غزہ سے جبری طور پر بے دخل ہونے کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں واپس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے حماس...
    ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری نے ٹک ٹاک کا مواد بنانے والے تخلیق کاروں اور پوڈ کاسٹرز کو وائٹ ہاؤس کے پریس کارڈز حاصل کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ روزانہ ہونے والی بریفنگ کی کوریج کر سکیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوِٹ نے منگل کو پہلی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں سوشل میڈیا کونٹینٹ کری ایٹرز کے لیے سب سے اگلی قطار میں نشستیں مختص کرنے کا اعلان کیا۔ بریفنگ کے دوران کیرولائن لیوِٹ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں شہریوں کا میڈیا کے بڑے اداروں پر اعتماد انتہائی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کے خلاف مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر میں لکھا عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تقریباﹰ دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم بعض آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کمبھ میلے کے دوران انتیس جنوری، یعنی مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے اور حکام کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ بھارت کا کمبھ میلہ: دنیا کا سب سے...
    روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایک ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے یہ کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر Smolensk میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ علاقے کے گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک جنگی نظام انہیں تباہ کررہا ہے۔
    اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    چین نے مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق پابندی جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات پر لگائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منہ اور پاؤں کی بیماری پھیلنے کی وجوہ سے چین نے افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑ، بکری، مرغیوں اور دیگر مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔
    لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
    صوبہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر سیاسی، ریاستی اور علاقائی سرگرمیوں اور پراکسیز کا “میدان”  بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقامی روایتی میڈیا کی شہ سرخیوں سے زیادہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک طرف خیبرپختونخوا سمیت پوری پشتون اور بلوچ بیلٹ میں سیکورٹی فورسز اور ریاست مخالف گروپوں کی سرگرمیوں میں اصافہ ہوا ہے، تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی شکل میں موجود اپنے سیاسی “مورچے” میں جاری تجربات کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسی طرح خطے میں رونما ہونے والی بعض متوقع علاقائی تبدیلیوں اور پراکسیز کے ڈانڈے بھی اسی بیلٹ ہی سے ملائے جا رہے ہیں۔ اس تمام صورت حال نے صوبے...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی اور ثانیہ مرزا کی اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنا کر پھیلائی گئیں، جن کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ انہوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا اداروں نے ان تصاویر کی حقیقت جانچے بغیر خبریں شائع کیں، جس سے ان کی کردار کشی ہوئی۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ جعلی تصاویر بنانے اور جھوٹے الزامات لگانے والے افراد معاشرے...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” پروگرام کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کردی گئی۔ “خوشی اور مبارک” کی مرکزی تھیم سے ، مختلف نوعیت کے پروگرام جیسے گیت ، رقص ، کراس ٹاک ، اسکیچ ، اوپیرا ، مارشل آرٹس ، اور جادوئی کرتب وغیرہ کو عالمی ناظرین کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے اور ایک ساتھ نئے سال کا جشن منانے کے لئے یکجا کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد:   قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کی سخت تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دے دی۔   سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت کارروائی ہوئی۔ اجلاس میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا ترمیمی بل (پیکا) منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے اپوزیشن اور میڈیا تنطیموں کی سخت مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔   قبل ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ کو منظور کر چکی ہیں۔   علاوہ ازیں ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025ء بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔   ملک کے چھوٹے...
    مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے اور پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پیکا کے خنجر سے میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح 26 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ...
    ازبک گرینڈ ماسٹر نودیربیک یعقوبیوف نے بھارتی گرینڈ ماسٹر آر وشالی سے مصافحہ کرنے سے انکار کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ کے دوران اس وقت پیش آیا جب وہ ٹیبل پر موجود وشالی کے مقابلے کیلئے موجود تھے، بھارتی گرینڈ ماسٹر نے ازبک گرینڈ ماسٹر سے ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم ازبک کھلاڑی نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ نودیربیک یعقوبیوف کے بھارتی حریف کو ہاتھ کے اشارے سے منع کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سے ازبک گرینڈ ماسٹر پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا۔  مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کی پنڈت بننے کی حقیقت سامنے آگئی ازبک کھلاڑی نے واقعہ...
    نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔ 
    پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار معمر رانا کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکار کی چند دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو ان کی فلم ’باپ‘ کے پریمیئر پر ریکارڈ کی گئی، جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ارد گرد موجود کئی افراد اور میڈیا نمائندے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی ویڈیو میں انہیں کسی میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے تو نہیں دیکھا گیا مگر وہ چلتے ہوئے کئی بار اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا...
    پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔   حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟  انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے اور پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پیکا کے خنجر سے میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح 26...
    تل ابیب (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عاید پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روک دی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی بمباری پر بموں کی فراہمی روکی تھی، نیتن یاہو نے...
    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ایف یو جے کے ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشاورت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے انتہائی عجلت میں بل منظور کروایا گیا جو حکومتی عزائم اور بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ متنازع پیکا ایکٹ، پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کالپی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ...
     ملتان: ملک بھرمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر آکر شور کرتی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگئی، لیکن مارکیٹس میں آنے کی زحمت کوئی وزیر نہیں کرتا، ہم غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے، مرغی کھانے کے لیے بھی پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیےکہ میڈیا پر مہنگائی کم کرنے...
      چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ پیر کے روز اس دوران تخلیقی پروگرامز، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز، ٹاک شوز، ڈرامہ ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک شو اور دیگر قسم کے پروگرامز شاندار انداز میں پیش کیے گئے ۔ گالا کے چار ضمنی مقامات اور مرکزی مقام کے پروگرامز بہترین انداز میں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں، جن میں روایتی ثقافت اور جدید انداز، آرٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا ملاپ ، تہوار کی گرم جوشی اور نئے سال کی خوشی بھرپور طریقے سے پیش کی جا رہی ہے. یوں سانپ سے منسوب اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ 28 جنوری...
    گزشتہ دنوں معروف ماڈل،ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے اپنے پروگرام میں سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں اسی پرگرام کے دوران چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو  اداکارہ متھیرا کی اجازت کے بغیر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ جس کے رد عمل میں متھیرا نے  چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے...
    سیف علی خان کے حالیہ کیس کی میڈیا کوریج سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔  عوام کا کہنا ہے کہ میڈیا کی کہانیوں میں نہ صرف تضاد پایا جاتا ہے بلکہ یہ پیشکش سنجیدہ کیس کو ایک کمزور اور ناقابل یقین ڈرامے میں بدل رہی ہے۔ کئی لوگوں نے مذاقاً کہا ہے کہ سی گریڈ فلموں کی کہانی بھی اس سے بہتر اور زیادہ منظم ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے میڈیا کی سنسنی خیزی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "تھوڑا تو محنت کرو، ایسی کہانی لکھنے میں تو کوئی ڈرامے کا ڈائریکٹر بھی پریشان ہو جائے۔”  تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس جس سنجیدگی کا متقاضی تھا،...
    امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دینے کے بیان پر اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی بےدخلی پر اردن کا مؤقف ٹھوس اور غیرمتزلزل ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن پہلے ہی مقبوضہ علاقوں سے بےدخل لاکھوں فلسطینیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اردن میں 23 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مزید فلسطینیوں کو بسانے کیلئے اردن اور مصر کو امداد روکنے کی دھمکی دے...
    صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روک دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟...
      برلن : آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپس وکی ریڈ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔چین اور آسٹریلیا کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے...
      پیرس : فرانس میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی.فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون اور فرانس کے پومپیڈو نیشنل آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے صدر لورنٹ لی پین نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں یونیسکو میں چین کے سفیر یانگ شین یو بھی شامل تھے۔ شین ہائی...
    مردان: تحصیل کاٹلنگ کے علاقے الوجنگہ میں پندرہ سالہ لڑکے کو دو افراد نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر ایف آٸی آر درج کر لی، تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔ کاٹلنگ تحصیل تھانہ چھانونہ میں درج ایف آٸی آر کے مطابق 15 سالہ حارث ولد اعتبار کے ساتھ دو افراد نے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، اہلخانہ یا پولیس کو بتانے پر ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی،متاثرہ لڑکے کی جانب سے والدین کو آگاہ کرنے پر ملزمان نے وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کردی۔  متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، تاہم مبینہ طور پر پولیس ایف...
    ایک وقت تھا جب خبروں تک رسائی کا واحد ذریعہ اخبارات ہی ہوتے تھے ‘ اخبارات میں شائع ہونیوالی ایک سطر بھی معاشرہ پر گہرا اثر ڈالتی تھی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بزرگوں کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی بڑے ذوق وشوق سے صبح اخبار کا انتظار کیا کرتے تھے اورہاکر کی جانب سے ”اخبار “ کی صدا کانوں کو بھلی معلوم ہوتی تھی۔ اُس وقت پرنٹ میڈیا میں کام کرنیوالے خبر کی اہمیت سے بخوبی آگاہ تھے اور مکمل چھان بین کے بعد مستند اور حقائق پر مبنی خبریں شائع کی جاتی تھیں۔ پروفیشنل ازم کا یہ عالم تھا کہ جس خبر کی سچائی پر ذرہ برابر بھی شائبہ ہوتا اسے روک لیا جاتا تھا کہ کوئی غلط...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔ لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ  اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ...
    حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
    میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمد و رفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ مقامی...
    بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ A post common by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan) ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بدو بدی اور دیگر بے سُرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی۔ تصویر...
    ڈنمارک: پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز پہلی بار ڈنمارک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد، نئے قانون کے تحت گزشتہ روز قرآن پاک کی توہین کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جون میں ایک تہوار کے دوران...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے ۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا، یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے ،کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے ، نہ میں وزیر ہوں اور نہ...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قائم بحریہ ٹاؤنز اور ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، ریاست نے 25 سال بعد ملک ریاض پر ہاتھ ڈال دیا ہے، اب ان کا بچنا مشکل ہے، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ حالات بدلنے پر ریلیف ملے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملک ریاض کو اب کسی فورم سے کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا، ان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو حوالگی کا عمل مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب ملک ریاض پر کوئی ہاتھ نہیں...
    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے نئے قانون کے تحت پہلی بار مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور مقامی میڈیا نے ان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مسلمان...
    رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔ شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کل سب چینلز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے سے اور آنے سے منع کردیا، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ شیر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بیان کہ عمران خان نے انہیں اپنی وکالت سے نہیں ہٹایا ہے غلط ثابت ہوگیا۔ اس حوالے سے عدالت نے حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کی خواہش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عدالت کے حکمنامے کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں لہٰذا انہیں اڈیالہ جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت جمعرات کو...
      چائنا  میڈیا گروپ  نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔  چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن  ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے  سربراہ  چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر  چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی...
    کویت: اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ لیے شہری سڑکوں پر آگئے ہیں انٹرنیشنل ویب ڈیسک: کویت میں بڑی تعداد میں شہریت کی منسوخی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی سا لمیت اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔اس حوالے سے کویت سٹی سے نشر ہونے والی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ”الجزیرہ لائنز “ تنظیم سے تعلق پر 5 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔کویتی میڈیا نے مذکورہ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کی مالی معاونت کیس میں 11 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں میڈیا کی رپورٹ...
      برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ساؤ پاؤلو میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل تیان یو زین اور برازیل کے متعدد محکموں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔تقریب میں برازیل کی سیاسی شخصیات ،تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب...
    پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ فورم کے عہدیداران نے کہا کہ پیکا ایکٹ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور ایسے قوانین کسی صورت قبول نہیں کیے جا سکتے۔فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان اسامہ اور چئیرمین چوہدری نورالحسن گجر کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں کی آزادی اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور آزادی اظہارِ رائے کا مکمل احترام یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں مشکلات نہیں، 26 ویں...
    ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
    کراچی (ویب ڈیسک) بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan) ویڈیو میں دکھایا گیا کہ” بدو بدی “اور دیگر بے سرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے چاہت فتح علی...
    اسلام آباد: شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔ شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کل سب چینلز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے سے اور آنے سے منع کردیا، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تنہا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں ہے، ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے...
    چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔ اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ...
    انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں اپریل 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے نتائج ایک پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں، کچھ حصوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں جبکہ دیگر کو مکمل آزادی حاصل ہے ، جس...
    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا...
    اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے...
    پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) 2 ماہ قبل سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے ارشد ساند نے مختلف مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین کے ساتھ ٹی وی جرنلسٹ پہنچ کر سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اکائونٹ سے کسی اجنبی شخص نے پوسٹ کی تھی، میں سچا مسلمان اور صحابہ کرام کی گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ٹی وی جرنلسٹ کلب میں علماء کرام کی موجودگی میں انہوں نے طویل بیان میں اکائونٹ سے شیئر ہونے والے گستاخانہ مواد پر معافی مانگی۔
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیکا قانون میں ترمیم اور سوشل میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہ میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاولزرداری بتائیں کہ سوشل میڈیا کی آزادی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق کہاں گئے، حکومت کی طرف سے پیکا قانون میں ترمیم اور سوشل میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہ میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہیں۔دوسری جانب، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب...
      بیجنگ () اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ  کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  نشر  کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7  سمیت اٹلی کے  10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز  25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ...
      چینی عوام کا پارٹی اور حکومت پر اطمینان فیصد سے تجاوز کر چکا ہے بیجنگ : چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھنا چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک نمایاں انداز ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ہر جشن بہار کے موقع پر شی جن پھنگ نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملتے ہیں ۔ 2024 میں جشن بہار کی آمد سے قبل انہوں نے تھیان جن شہر کے ایک گاؤں جا کر گرین ہاؤس میں سبزیوں کی نشوونما کا معائنہ کیا۔ 2016 میں وہ شدید ہوا اور برف باری کے باوجود جیانگ شی صوبے کے ایک پہاڑی گاؤں...
      بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...