Daily Mumtaz:
2025-04-16@02:19:31 GMT

سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔

بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔

گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔

ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 

بھارتی ریاست اترپردیش میں  آنٹی  کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے اپنے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس بتایا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے انکل کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول  نے  ملزم کو اپنی آنٹی کی بہن سے محبت کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔

ملزم آکاش پرجاپتی کو متاثرہ مہندر پرجاپتی کے پڑوسی ضلع کوشامبی سے ایک درخت کے نیچے مردہ پائے جانے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ 28 سالہ مہندر اپنے بھتیجے کے ساتھ  گھر سے نکلا اور پھر رات بھر گھر نہیں آیا،  گھر والوں نے اسے فون کیا تو شروع میں بات ہوئی لیکن پھر اس کا موبائل فون بند ہوگیا۔

اس کے بعد گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ فون آکاش کے پاس ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران آکاش نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس کی آنٹی کی بہن سے محبت کرتا ہے اور مہیندر نے اس کے مبینہ عشق کی وجہ سے اسے دھمکی دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خوف اور غصے کی وجہ سے آکاش نے اپنے کزن روہت اور دوست وجے کے ساتھ مل کر مہندر کو شراب پلائی اور پھر اس کا سر اینٹ پر مارا۔

پولیس نے ملزم سے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا، تینوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد رہا کیوں کردیا گیا؟
  • قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
  • قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • گاڑی اُڑا دیں گے، سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول
  • ”گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے“ سلمان خان کو ایک اور جان سے مارنے کی دھمکی
  • سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  •  آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا