مکّہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔

اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما، جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرے گی اور یہ سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں سیاست اور اس سے جڑے امُور پر بات چیت کریں۔ تاہم پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں نے بیک چینل مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے۔

امریکا میں مقیم ڈاکٹروں اور تاجروں کی ایک اہم عہدیدار اور عمران خان کے ساتھ بات چیت سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ایسی کوششوں کی کامیابی کا انحصار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور عمران خان کے رویے پر ہے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور پارٹی کے غیر ملکی چیپٹرز بالخصوص پی ٹی آئی کا امریکا اور برطانیہ کا چیپٹر فوج اور اس کی اعلیٰ کمان کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ پارٹی کے سوشل میڈیا پر فوج اور اس کی کمان کیخلاف یکے بعد دیگرے مہمات چلائی گئیں۔

جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جبکہ عمران خان کی رہائی کیلئے اسلام آباد اور جی ایچ کیو پر دبائو ڈالنے کی خاطر واشنگٹن اور لندن سمیت بااثر عالمی دارالحکومتوں سے رابطے کیے گئے۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پروگرام کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تحریک انصاف ملک کی فوج پر پابندیاں عائد کرانے کیلئے بھی سرگرم رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت، جو خود پارٹی کے سوشل میڈیا اور اس کے غیر ملکی چیپٹرز کو پارٹی اور اس کی اعلیٰ قیادت کیلئے مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے، جانتی ہے کہ پارٹی اور اس کے جیل میں قید رہنما کیلئے حالات اس وقت تک نہیں بہتر نہیں ہو سکتے جب تک پی ٹی آئی سوشل میڈیا اور عمران خان فوج کے ادارے اور اس کی اعلیٰ کمان پر تنقید بند نہیں کرتے۔

اب جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے وفد نے ایک اہم عہدیدار اور عمران خان سے ملاقات کی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا عمران خان اور پارٹی سوشل میڈیا کچھ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں یا نہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی اعلیٰ قیادت کے حالات صرف اسی صورت بہتر ہو سکتے ہیں جب وہ منفی سیاست بند، فوج کے ادارے کو نشانہ بنانے سے گریز کریں اور معیشت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کیلئے اہم ترین معاملہ یہ ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکا میں مقیم سوشل میڈیا اور اور اس کی اعلی پی ٹی ا ئی اور اور عمران خان پی ٹی ا ئی کے اور اس کے بیک چینل

پڑھیں:

زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم

کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی ہے۔ وہ آج یا کل ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے۔ میں کراچی آ گیا تھا، صدرِ مملکت کا فون آیا کہا کہ عید کے دن میری طبیعت ناساز ہے۔ صدر مملکت کا عید کے دن شام کو پھر فون آیا اور کہا کہ سردی لگ رہی ہے، مجھے بخار ہو گیا ہے۔ میں رات کو نوابشاہ پہنچا۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔ گزشتہ پیر کو ہم صدرِ مملکت کو کراچی لائے، ہسپتال میں داخل کیا اور ان کے ٹیسٹ شروع کیے۔ ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ صدرِ مملکت کو کرونا ہوا ہے۔ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم صدرِ مملکت کو دیکھ رہی ہے۔ کرونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آ گئی ہیں۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ صدرِ مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔ صدرِ مملکت اپنی ہسپتال سے فوٹیج جاری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ؑعمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت
  • امریکی پاکستانیوں کے وفد کی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف کی کوشش، اہم شخصیت اور عمران خان سے ملاقات
  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
  • زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم
  • فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ
  • تعلیم یافتہ افراد کو سوشل میڈیا پر صرف صارف نہیں بلکہ رہنماء بن کر ابھرنا ہوگا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یوٹیوبرز پر شدید تنقید
  • خبردار!سٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانے والوں کیلئے اہم خبر