چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد   WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب   کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔

بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔

شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا میں متعلقہ محکموں اور مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے اور  دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خدشات پر توجہ مرکوز  کرتے ہوئے “ہماری کہانی”، “گلوبل واچ” اور “ایشین  پوائنٹ” جیسے پروگرامز شروع کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے.

اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن، یونیورسٹی ٹائیکون عبدالرحمان، ملائیشین انسٹی ٹیوٹ فار ریجنل اسٹریٹجی اور ملائیشین انٹرنیشنل زنگ حہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعلیمی تبادلوں، اہلکاروں کے تبادلے، میڈیا سرگرمیوں اور تھنک ٹینک ریسرچ کے شعبوں میں متعدد تعاون پر اتفاق کیا۔  چین ملائیشیا میڈیا تعاون کے نتائج بھی تقریب میں جاری کیے گئے اور  چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشین نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن، ملائیشین نیوز ایجنسی اور ملائیشیا یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے درمیان تعاون کا ایک نیا دور بھی شروع کیا گیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور ملائیشیا ملائیشیا کے کے درمیان

پڑھیں:

چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر

چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ  کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال”  بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے،  قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور  اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان  فائدہ مند تعاون اور  باہمی جیت کا ایک نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کو بیرونی حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا جواب چین ویتنام دوستی اور تعاون کے استحکام اور

سوشلسٹ نظام کی برتری کے ساتھ دینا چاہئے اور چین ویتنام  ہم نصیب معاشر ے کو  آگے بڑھانا چاہئے۔ ہم دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور “دو راہداریاں اور ایک سرکل” فریم ورک ڈاکنگ اور تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔ ہم رواں برس چین-ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کے لئے متعدد اہم سرگرمیوں کا  انعقادکریں گے تاکہ عوام کے دلوں میں چین ویتنام دوستی کی  مزید گہری جڑیں پیدا کی جا سکیں۔ 

اس موقع پر لونگ کونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ  نے اپنے  ویتنام کےاس  تاریخی دورے  کے دوران  جنرل سکریٹری  تولام  کے ساتھ  ویتنام چین جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے پر وسیع اتفاق رائے حاصل  کیا جس سے ویتنام اور چین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں بہت اضافہ ہوا اور  ویتنام چین  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی۔

ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،  تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، سنکیانگ، شی زانگ  اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، اور تمام بیرونی قوتوں کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میںپنجاب کلچرل ڈے کی پر وقار تقریب  
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات
  • بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد
  • چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
  • چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر
  • چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط
  • چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت