پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز اور سابق ترجمان رؤف حسن سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔

پی ٹی آئی پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیس کے الزام میں شبلی فراز اور روف حسن نے جے آئی ٹی کے ربرو پیشی دی۔

دونوں رہنماؤں نے جے آئی ٹی کے تقریباً 3 گھنٹے تک سوالوں کے جواب دیے۔

شبلی فراز او ر رؤف حسن کو جے آئی ٹی نے سوالنامہ دیا، جس میں ذاتی اور پی ٹی آئی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شبلی فراز جے ا ئی ٹی

پڑھیں:

ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎

معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎
  • اداکار سمیع خان کا سوشل میڈیا پر منفی رجحانات پر اظہارِ تشویش
  • عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
  • سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟
  • رجب بٹ اب کون سا ’’گناہ‘‘ کر بیٹھے؟ سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
  • انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی؛ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • پشاور زلمی کا نیا ڈیجیٹل قدم- جنت مرزا ٹیم کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر
  • کرسٹیانو رنالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا