اسرائیل کیساتھ فوجی تعاون کیخلاف احتجاج کرنیوالے ملازمین مائیکروسافٹ سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عالمی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے، لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے نسل کش صیہونی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے، لیکن کمپنی اسرائیل کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتی ہے، مائیکرو سافٹ خطے میں نسل کشی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ابتہال کو تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے بر طرف کیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگروال پہلے ہی استعفیٰ دے چکی تھیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے، لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلا روس کے دورے پر ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلا روس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستان پوسٹ اور بیلا روس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلا روس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستانی وفد کے دورہ بیلا روس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔