2025-02-02@11:01:43 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«شہناز گل کے»:

     فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فاپواسا) سندھ چیپٹر کی جانب سے جامعات کی خودمختاری پر حکومتی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پیر اور منگل کو سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔آج سندھ کی یونیورسٹیوں میں فاپواسا کی جانب سے اجتجاج کا 14 واں دن ہے، سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل یعنی 3 اور 4 فروری کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔جنرل سیکریٹری فاپواسا سندھ چیپٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ناگراج کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی زیر صدارت ہنگامی آن لائن اجلاس میں سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں اسٹیک ہولڈرز اور اسمبلی ممبران سے مشاورت کے بغیر...
    محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ...
    کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں شیروں کے اعضا بیچنے والے اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ملک میں شیر وں کی ایک نایاب نسل تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر شکار ہے۔ شکاری شیروں کے مختلف اعضا کو دوسرے ممالک میں اسمگل کر دیتے ہیں۔ پابندیوں اور پکڑے جانے کے خطرے سے بچنے کے لیے شکاریوں نے اسمگلنگ کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ اس مقصد کے لیے ماہی گیروں کی کشتیاں استعمال کرتے ہیں اور مختلف سمندری راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل ویت نام پر پہنچ جاتے ہیں۔
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے کے نامزد ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے فیصل آباد کی مقامی عدالت میں مراکش کشتی حادثے کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالغفار کو پیش کیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں  تارکین وطن پر انسانی... حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، مراکش سے ڈی پورٹ کیا گیا، مراکش میں سفارت خانے نے ملزم پر انسانی اسمگلرز کے ساتھی ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زندہ بچے افراد نے بھی عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق کی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالغفار...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔ انہوں نے اس عزم کا...
    اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران  4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے  2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970...
    ---فائل فوٹو مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔یہ بات ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے۔ مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، کوئی بغیر وردی کے بلوچستان میں داخل ہو کر دکھائے۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور بلوچستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی صورتحال 1971 کی طرف جاتی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا نواں اجلاس گلشن اقبال ٹاؤن کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین کونسل سمیت گلشن ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، اس کے بعد مفاد عامہ اور گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام ہونے والے پھولوں اور پرندوں کی نمائش کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور کونسل سے ان کی منظوری حاصل کی گئی جس میں پچھلے اجلاسوں کے روداد کی توثیق، پھولوں اور پرندوں کی نمائش اورمضان کی تیاریوں کے حوالے سے امور زیر غور لانے کے بعد قراردادیں اتفاق رائے...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل کاکہنا ہے کہ حکومت نے  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا،8  فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرکے یوم سیاہ منایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ   17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ملک کی خاطر ہم نے مذاکرات کرنا شروع کیے لیکن حکومت نے اسے ہماری کمزوری سمجھا، پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔     ان کا کہنا...
    راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد...
    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔ آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔  
    اسلام آباد: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ایبٹ آباد نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک شہری کے اغوا اور تشدد میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہزاد اور غلام فاروق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو ہری پور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم محمد شہزاد انسانی اسمگلروں کی مطلوب فہرست میں شامل تھا اور ترکیہ میں مقیم زاہد خان نامی اسمگلر کا پارٹنر تھا، جو پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔   ملزم محمد شہزاد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ایک شہری کو ترکیہ بھیجوا کر یرغمال بنایا اور وہاں موجود ساتھیوں کے...
    تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔  ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے  حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں...
    بونیز:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز بونیر کے صدر گل کریم خٹک ودیگر رہنمائوںکی قیادت میں مظاہرہ کررہے ہیں
    کراچی کلب کے منتخب صدر عرفان موتن اور سیکریڑی جاوید عبدالکریم راجہ کو سینئر صحافی آصف جئے جا مبارکباد کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں ندیم شہزاد قاضی ناصر بھی موجود ہیں
    انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں...
    ابوظہبی:دبئی کیپیٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 207 کے سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لگاتار تین میچ جیتے ہیں۔گلبدین نائب (میچ کے بہترین کھلاڑی) اور شائی ہوپ (53 گیندوں پر 74 رنز ناٹ ناٹ آؤٹ) کے درمیان شاندار شراکت داری کے علاوہ دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن میں ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر تیز ترین تبدیلی کے طور پر خود کو مضبوط کیا ہے۔ میچ میں سب سے زیادہ زیر بحث لمحہ شائی ہوپ اور گلبدین نائب کے درمیان دوسری وکٹ پر 135 رنز کی شراکت تھی جس نے کیپیٹلز کو رنز کا تعاقب کرنے کا...
    سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، الیکٹرانک کرائم کے انسداد کا ترمیمی بل پیکا ایجنڈا میں شامل ہے۔ سینیٹ اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ روکنے کے تین ترمیمی بلز بھی آج سینیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بلز میں جرمانے اور سزائیں بڑھائی جارہی ہیں۔
     سٹی 42 : سینیٹ اجلاس کل (منگل) صبح 11:30 بجے ہوگا، سینیٹر محسن نقوی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان نارکوٹکس کنٹرول بل 2024 کی رپورٹ پیش کرنے کے وقت میں 60 دن کی توسیع متعلق تحریک پیش کریں گے ۔ امیگریشن آرڈیننس 1979 کے ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔  شزا فاطمہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 غور کے لیے پیش کریں گی۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2025 پر بھی کل غور کیا جائے گا ۔  سینیٹر فیصل واوڈا ایف بی آر کے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے مالی اثرات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں...
    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے مشہور زمانہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا ’پسوڑی‘  یوٹیوب میوزک پر 1 کروڑ مرتبہ سنا جانے والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا بن گیا ہے، جو اس کی بے مثال مقبولیت کا ثبوت ہے۔ اس گانے کو عالمی سطح پر بےحد پزیرائی ملی تھی اور یہ بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا تھا، سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچا دی تھی اور اب بھی اسے اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔         View this post on Instagram                    ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو وزارت قانون و انصاف کے ساتھ قریبی تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کو اہم قرار دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت دی...
    —فائل فوٹو کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
    پنجاب حکومت زرعی شعبے میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے، جس میں ایک جدید زراعت کا فروغ بھی شامل ہے، چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان وے  سے ملاقات میں پنجاب کے اندر ای ایگریکلچر کے لیے اسیمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔  اس پیش رفت کے تناظر میں  اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم تشکیل دے گی، 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچرآلات...
    سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کیجانب سے غیر قانونی اشیاکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا معاملہ، غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا سکھر پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور اہلکار پر الزام،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سکھر اور ایک پولیس کانسٹیبل پر مبنیہ طور پر اسمگلنگ کی ڈیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی کے خلاف اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے حکم دے دیا گیا ہے، انچارج ایس ایس پی سکھر سمیع اللہ سومرو معاملے کی ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائیں گے، انکوائری رپورٹ آئی جی سندہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد آئی جی سندھ کارروائی کریں گے، انکوائری رپورٹ میں اگر...
    چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جامع کوششیں جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہے ہیں اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہےہیں، ہم خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں، جدید قومی ریاست میں سرحدوں کی حفاظت اہم ترین جز ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ایف بی آر نومبر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں سپلائی چین انتہائی پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ٹیکنالوجی سے محض سسٹم کو نہیں بدلا جاسکتا، ہمیں تنظیمی سالمیت کو بھی فروغ...
    اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔   صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ  معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کانٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معائدہ طے پا گیا، حسن علی 2025 کائونٹی سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔تفصیل کے مطابق حسن علی تمام فارمیٹس میں وارکشائر کیلئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کا کائونٹی سیزن مئی کے آخر سے ستمبر تک جاری رہے گا۔ حسن علی کا کہناتھا کہ ایجبسٹن گرائونڈ ان کے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔پاکستانی کرکٹر حسن علی اس سے قبل بھی وارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024کائونٹی سیزن میں وار کشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے 2023اور 2024میں کائونٹی چمپئن شپ میں 27 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔حسن کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔  ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی،  ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔  منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔ Ansa Awais Content Writer
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 222 سے کسٹمز حکام کی جانب سے 78 اسمارٹ فونز کی برآمدگی کے بعد ایئر لائن کے مزید 5 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت قومی ایئرلائنز کے دو فلائٹ اٹینڈنٹس کی اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں برطرفی کے ایک روز بعد سامنے آئی اگرچہ کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ ملازمین کے قبضے سے فونز برآمد کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ان کے خلاف درج مقدمے میں ضبط شدہ...
    کراچی: انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہ فیصل پر واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار انسانی سمگلروں میں زوار حسین ، شاہد علی اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ڈنکی کے ذریعے غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر عراق اور یورپ میں ملازمت دلوانے کی خاطر لاکھوں روپے ہتھیائے۔  چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے ساتھ بیرون ملک جانے کے خواہشمند 4 شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا جن کا تعلق ساہیوال اور بورے والا سے ہے۔  ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 59 لاکھ  روپے سے زائد مالیت کی 52.185 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے اسپیکر میں چھپائی گئی 25 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی  21.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا...
    جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن نساء شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے 17 انسپکٹروں کی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن...
    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شادی ہال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ شادی ہال کے کچن میں موجود گیس سلنڈر سے لگی تھی، آگ لگنے کے وقت شادی ہال سے مہمان جاچکے تھے۔ آگ لگنے کے واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا، تین فائرٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا۔
    پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ حسن علی کاؤنٹی سیزن 2025 میں واروکشائر کو تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہو چکا ہوں اور واروکشائر ٹیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔ واروکشائر کے کوچ مارک رابنسن نے کہا ہے کہ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حسن علی 2025 سیزن میں مکمل دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل بھی حسن علی واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024 کاؤنٹی سیزن میں اسی کاؤنٹی کی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے افراط زر میں کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے مطالبہ کیا ہے اور بین لاقوامی مارکیٹوں میں قدم جمانے کے لیے صنعتوں کو کم شرح پر قرضوں کی فراہمی کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملک کے بہتر معاشی مفاد میں ہمارے اس مطالبے پر ضرور غور کرنا چاہیے تاکہ صنعتکار برادری زائد پیداواری لاگت سمیت دیگر اخراجاتی مسائل سے بخوبی نمٹ سکے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں سائٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پچھلی بار پالیسی ریٹ میں 2فیصد کمی کی جو کہ ناکافی تھی اور13فیصد کی شرح...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے...
    جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت /اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی جمعے کو وزیراعظم کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ واراجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ...
    گجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حساثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اشرف، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا اور ان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامرعلی...
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دے کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں، ان کے خلاف ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کا حکم دے دیا ۔  غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقع پر ہونے والے اجلاس  میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔  وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ شہباز شریف نے کہا کہ ادارے...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس  میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کےواقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کر کے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا...
    انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی. ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کر کے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ملوث گروہوں کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر ہفتہ وار اجلاس ہوا، جس میں انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف فوری کارروائی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا، “انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ تمام ادارے، بشمول وزارت خارجہ، انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں بھرپور کردار ادا کریں۔” اجلاس کو غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثے میں ملوث گروہوں، کی جانے والی گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے...
    اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط کے مسافر کے قبضے سے 2 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ مسافر نے یہ منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق مسافر امین اللّٰہ خان مسقط جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مٹھائی کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔  کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتاربلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبوں کی تلاشی کے دوران چھپائی گئی 2 کلوگرام...
    کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔   قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر بھی وار...
    اقتدار کے دوام کیلیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا،پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، دونوں ملازمین غیرقانونی طور پرموبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے 2 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کوبرطرف کر دیا۔ پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق  پی آئی اے  میں احتساب کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر اپنے 2 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق  پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    سعید احمد :پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے ، موبائل فون سمگلنگ پر پی آئی اے نے 2 ملازمین کو نوکری  سے برخاست کر دیادونوں ملازم غیر قانونی طور پر موبائل فون سمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے،انتظامیہ نے انکوائری کے بعد دونوں کو ملازمت سے برخاست کیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائےگا،ٹورنٹوسےلاہورموبائل سمگلنگ میں ملوث ملازمین کوملازمت سےبرخاست کیاگیا،برخاست ملازمین میں ایئرہوسٹس آصف نازاورفلائٹ سٹیورڈمحمدممتازشامل ہیں ، دونوں ملازم 5جنوری کو ٹورنٹو سے لاہور کی پرواز پی کے 798 سے لاہور آئے،دوران چیکنگ ملازمین سے قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے،محکمانہ انکوائری پر دونوں ملازمین کے خلاف انتظامیہ کارروائی کا فیصلہ کیا...
    کراچی: پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کیبن کریو کی مبینہ طور پر دبئی سے پاکستان بیش قیمت موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: فلائٹ میں تاخیر کا اعلان، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا کسٹمز کے عملے نے فضائی عملے کے 5 ارکین سے 78 بیش قیمت آئی فون برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسمگلنگ میں مبینہ طور پر سینیئر پرسر اور فلائٹ اسٹیورڈز کے علاوہ ایئرہوسٹس شامل تھیں۔ مزید پڑھیے: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیسے ممکن ہوگی؟ کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر پہلے 2 ایئرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے جس کے بعد ان کی نشاندہی پر باقی 3 مردوں کو ہوٹل سے...
    قومی ایئرلائن کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے فضائی میزبانوں سے 78 قیمتی آئی فونز برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے، یہ فونز اسمگل کیے گئے تھے۔78 آئی فونز 16 پرو پرواز پر تعینات فضائی عملے کے 5 ارکان سے برآمد ہوئے ہیں۔ منشیات اسمگلنگ، سیاسی پناہ کیلئے آلہ کار یا معاملہ کچھ اور؟ اسلام آباد منشیات اسمگلنگ، سیاسی پناہ کیلئے... کسٹمز ذرائع کے مطابق اسمگلنگ میں ایئرہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز شامل ہیں۔ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں پی آئی اے کا سینئر پرسر بھی ملوث بتایا گیا ہے۔کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر دو ایئرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے۔ خواتین میزبانوں کی نشاندہی پر تینوں مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلوا کر 54 آئی...
    انسانی اسمگلرز کا دوہرا ظلم، بیٹے کے قتل کے باوجود جھوٹی اطلاع دیکر باپ سے رقم وصول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسانی اسمگلرز کا گجرات کے محنت کش پر دوہرا ظلم بیٹے کے اسپین پہنچنے کی جھوٹی اطلاع دے کر تمام رقم وصول کرلی، بعد میں معلوم ہوا، حسن علی تو مراکش کے سمندر میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے۔گجرات کے علاقے کنجاہ کے ٹیکسی ڈرائیور آفتاب نے پلاٹ بیچ کر 17 سالہ بیٹے حسن علی کو یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا، ایجنٹ نے کہا آپ کا بیٹا جہاز کے ذریعے اسپین پہنچے گا لیکن یہ بات جھوٹ نکلی۔ایجنٹوں نے حسن علی کے اسپین پہنچنے کا بتا کر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ آف پاکستان عمران خان
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...
    قنبرعلی خان ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا گل محمد انقلابی اور حافظ محمد عزیز گل جاگیرانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    فوٹو فائل لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹر پول کی جانب سے ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کےلیے ان ممالک میں جائیں گی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی واقعہ کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 54 لاکھ روپے لیے تھے، متاثرہ نوجوان عامر مراکش کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
    نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    علامتی فوٹو انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں  تارکین وطن پر انسانی... ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی...
    — فائل فوٹو موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کراچی: سردی بڑھ گئی، رات میں ’سنگل ڈیجٹ‘ درجۂ حرارت ریکارڈ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب...
    دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے بلند شعلے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں. لیکن خشک گھاس کی زیادہ مقدار اور دشوار گزار علاقے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں اچانک آگ لگنے کے باعث درختوں کا وسیع رقبہ متاثر ہوا۔آگ کے شعلوں کی شدت نے جنگل کی ایک بڑی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب دھوئیں کے بادل جی ٹی روڈ تک پہنچ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں کراچی یونائٹیڈ اور اسماعیل میموریل نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل ککری گراؤنڈ میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا، جس میں کراچی یونائیٹیڈ نے کابل اسپورٹس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دوسرا سیمی فائنل حیدری گرائونڈ میں اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ محمدن کھیلا گیا جس میں اسماعیل میموریل حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل زمین...
      مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔ چوالیس پاکستانیوں سمیت پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی انسانوں کی اسمگلنگ کے مسئلے کا سامنا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس جرم میں ملوث افراد سالانہ اربوں ڈالر کماتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جن میں بیرون ملک جانے کے...
    انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی جیمز ونس اپنے گھر پر حملے کے بعد ہیمپشائر کی کپتانی چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ جیمز ونس 2025 کی انگلش ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ یا ریڈ بال سیزن میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن محدود اوور کے فارمیٹ کھیلنا اور ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ 2019 ورلڈ کپ کی فاتح انگلنڈ کی ٹیم کا حصہ رہنےو الے جیمز ونس کے ہیمپشائر ہیڈکوارٹرز کے قریب گھر پر گزشتہ برس دو بار حملہ ہو چکا ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی کے ملوث افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔  یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے  65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے ہیں، بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بلیک لسٹ کیے...
    راجہ وقار: جہلم  کے جنگل میں آگ لگ گئیدریائے جہلم کے وسط واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔آگ کے بلند شعلوں اور دھوئیں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ ریسکیو  حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔دریائے جہلم کے وسط میں جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ،جنگل میں خشک گھاس کی بہتات کے باعث آگ شدت اختیار کر رہی ہے ،دریا کے وسط میں فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن ہے،پل کے اوپر سے...
    سٹی 42 :  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔   وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کے کارگو سکیننگ کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کی معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ ...
    صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔...
    کشتی حادثے میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق گجرات کے ایک ہی گاؤں سے تھا، زاہد بٹ نامی شخص بچ گيا، 4 جاں بحق افراد کے نام ریحان، عمر فاروق ، علی رضا اور ابوبکر ہیں۔بچ جانے والے زاہد بٹ نے اپنے گھر والوں کو ٹیلی فون پر کشتی حادثے اور انسانی اسمگلرز کی بلیک میلنگ سے آگاہ کیا۔ اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ زاہد کے اہلخانہ نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز تمام افراد کو موریطانیہ کے ویزوں پر مختلف ایئرپورٹس سے لیکر گئے تھے، موریطانیہ میں ان افراد کو ایک سیف ہاؤس میں...
    ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں  گے تو مذاکرات کس وقت کریں گے؟۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، جب ہم عدالتوں میں چکر لگاتے رہیں گے تو ہم مذاکرات کس ٹائم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف  جسٹس نے بھی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 45 فیصد کمی کااعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حکام پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر برائے توانائی کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اور اس کے لیے چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کا نرخ 70 روپے یونٹ سے کم کر کے 40...
    پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اورمطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی...
    انسانی اسمگلروں سے رابطے کے الزام میں گرفتار وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 16 اہلکاروں کی ضمانت منظور ہوگئی۔یونان کشی حادثے کے بعد گرفتار کیے گئے 16 ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔فیصل آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے اہلکاروں کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطوں کا انکشافیونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئر پورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑانکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جن میں سے 16 کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ایف آئی اے اہلکاروں کو انسانی اسمگلروں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا...
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے‘۔ ونس کے کیریئر پر نظر ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔  انسانی  سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔  وزیرِ اعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کی  سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔ وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھرکھری کھری سنادیں  شہباز شریف نے غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی مہم چلانے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، مکروہ دھندہ چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انسانی سمگلروں کے خلاف اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ کہا گیا کہ جون 2023 اور دسمبر 2024 کے انسانی سمگلنگ کے واقعات میں متعدد انسانی سمگلر گرفتار ہو چکے ہیں، متعدد سہولت کار سرکاری اہلکار برطرف ہو چکے ہیں اور کئی تادیبی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف تعزیری اقدامات کئے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...
    مری کے  جنگلات میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا۔آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دیتے رہے ،لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی ،آگ بجھانے کیلئے محکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سے کا رروائی کی گئی،فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونے کے باعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگز آگ لگ گئی تھی۔
     انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے  لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں...
    کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی منفرد کارروائی،کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ، ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لیا گیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
    اسلام آباد میں کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے لیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ...
    اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آئوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔