پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ایف یو جے نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
پی ایف یو جے نے حکومت کی طرف سے پیکا کے کالے قانون کے تحت صحافیوں کو گھروں سے اٹھانے، مقدمات کے اندراج، میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے میڈیا انڈسٹری کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
ارشد انصاری نے اسلام آباد میں سینئر صحافی وحید مراد اور کراچی سے سینئر صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کالے قانون کے تحت عام شہریوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کے گھریلو تنازعات پر بھی پولیس کی طرف سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی اداروں میں بروقت تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی ایک سنگین مسئلہ ہے۔