راولپنڈی:راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
راولپنڈی:راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔
مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگل میں شکار
پڑھیں:
راولپنڈی: گھر سے سونے کے زیوارت چرانے والی ملازمہ گرفتار
راولپنڈی:مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمہ حنا کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے زیورات میں ہار سیٹ، دو کڑے، دو بالیاں اور ایک انگوٹھی شامل ہیں۔
ورگاہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام زاویوں سے تفتیش کی، جس کے نتیجے میں ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے واردات کا انکشاف کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔