پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو حراست میں لیا گیا ہے پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر الزام ہے کہ اس نے امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کی ہیں.
(جاری ہے)
امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کوریاست واشنگٹن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھاملزم کو امریکی حکام نے منیسوٹا منتقل کرنے سے قبل زیر حراست رکھا امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ ا س نے 2003 سے مارچ 2019 کے دوران کینیڈا میں قائم ایک ڈائیورسیفائڈ ٹیکنالوجی سروسز نامی کمپنی کے ذریعے غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک قائم کیا اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان میں ممنوعہ اداروں کی جانب سے امریکی ساختہ سامان حاصل کرنا تھا جو ملک کے جوہری میزائل اور ڈرون پروگراموں سے منسلک تھے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر عائد الزامات کے مطابق اس نے کینیڈا میں قائم کمپنی کے ذریعے پاکستان کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کے لیے کچھ ایسا حساس اور ممنوعہ سامان بھی حاصل کیا جو نہ صرف امریکہ کے برآمدی قوانین کے خلاف تھا بلکہ وہ امریکی کمرشل کنٹرول لسٹ میں بھی شامل تھا. اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے معاونین نے سامان کی ترسیل میں اصل کمپنیوں کی شناخت چھپانے کے لیے فرنٹ اینڈ یعنی جعلی کمپنیوں کا نام استعمال کیا اور اس سامان کو ان اداروں تک کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھجوایا گیا امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر امریکہ کا انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ اور امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے اور دونوں قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اسے پانچ سال سے 20 سال تک جیل کی سزا سنائی جا سکتی ہے. امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ، ایف بی آئی، امریکی محکمہ کامرس کا بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکورٹی اس معاملے کی چھان بین کر رہا ہے امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق مینیسوٹا ڈسٹرکٹ کے لیے اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی بریڈلی اینڈی کوٹ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے کاﺅنٹر انٹیلی جنس اور ایکسپورٹ کنٹرول سیکشن کے ٹرائل اٹارنی نکولس ہنٹر اس مقدمے کی کارروائی کر رہے ہیں جنہیں اس مقدمے میں امریکی اٹارنی آفس برائے ویسٹرن ڈسٹرکٹ آف واشنگٹن اور ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے بین الاقوامی امور سے اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی مشیل جینسن کی مدد حاصل کی واضح رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانا صرف ایک الزام ہے اور تمام ملزمان عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے کا فیصلہ سنائے جانے تک بے گناہ یا معصوم تصور کیے جاتے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق الزام ہے سے منسلک
پڑھیں:
زیادتی کا شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی، حنا پرویز بٹ فیصل آباد پہنچ گئیں
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف فراہمی کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ زیادتی کا شکار خاتون کی دادرسی کیلئے پہنچ گئیں۔ چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے زیادتی کا شکار خاتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور خاتون کو حکومت پنجاب کی طرف سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2_ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیئے ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔