اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے والے بلوچستان کے ایشوز پر احتجاج نہیں کرتے، اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کیا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا، بلوچستان کے ایشوز پر وہ احتجاج نہیں کرتے۔
مستونگ کے علاقے لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ آپ کو اس لیے نکالا کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے، 77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی سرزمین کے مالک ہیں، لیکن ایک وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہیں، بلوچستان میں کئی آپریشن ہوئے، لیکن نتیجہ نہ نکلا۔
اختر مینگل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہونے والا آپریشن آج تک جاری ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ہماری خواتین کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختر مینگل نے کہا کہ
پڑھیں:
عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ عید کے موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوانوں کو فرائض کی انجام دہی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکیورٹی فورسز کے غازی آج عید کے دن بھی پاکستان کے دور دراز علاقوں میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، ان محافظوں کی قربانیوں کی بدولت قوم عید کی خوشیاں اطمینان سے منا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر اللہ تعالیٰ سے وطن عزیز کی سلامتی، ترقی ، بھائی چارے اور امن کے لیے دعا گو ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی بلوچستان بلوچستان پاک فوج عید میر سرفراز بگٹی