واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں کینیڈین شہری کو امریکہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری محمد جاوید عزیز عرف جے صدیقی کو امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی امریکی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات مبینہ طور پر پاکستان کی فوج کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، 67 سالہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو 21 مارچ کو واشنگٹن کے مغربی ڈسٹرکٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کینیڈا سے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو امریکی حکام کی جانب سے منیسوٹا منتقل کرنے سے قبل زیر حراست رکھا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2003ء سے مارچ 2019ء کے دوران کینیڈا میں قائم ایک ڈائیورسیفائڈ ٹیکنالوجی سروسز نامی کمپنی کے ذریعے غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک قائم کیا، جس کا مقصد پاکستان میں ممنوعہ اداروں کی جانب سے امریکی نژاد سامان حاصل کرنا تھا جو ملک کے جوہری میزائل اور ڈرون پروگراموں سے منسلک تھے، ملزم نے کینیڈا میں قائم کمپنی کے ذریعے پاکستان کے عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کے لیے کچھ ایسا حساس اور ممنوعہ سامان بھی حاصل کیا جو ناصرف امریکہ کے برآمدی قوانین کے خلاف تھا بلکہ وہ امریکی کمرشل کنٹرول لسٹ میں بھی شامل تھا۔

اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم اور اس کے معاونین نے سامان کی ترسیل میں اصل کمپنیوں کی شناخت چھپانے کے لیے فرنٹ اینڈ یعنی جعلی کمپنیوں کا نام استعمال کیا اور اس سامان کو ان اداروں تک کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھجوایا، امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹیگیشن کا ادارہ، ایف بی آئی، امریکی محکمہ کامرس کا بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹی اس معاملے کی چھان بین کر رہا ہے، پاکستانی نژاد کینیڈین شہری پر امریکہ کا انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ اور امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے، دونوں قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ملزم کو 5 سال اور 20 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینیڈین شہری

پڑھیں:

’’ہوا صاف کرنے‘‘ کیلئے 84 ارب روپیہ آرہا ہے

ویب ڈیسک : پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30 کروڑ ڈالر(84 ارب روپے) کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات اٹھانا ہے۔  

عالمی بینک کی جانب سے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔ 

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کے منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا اور یہ لاکھوں شہریوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کی اہم کوشش ہے۔ انہوں نےبتایا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔

عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹی گیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی اور ہوا کے معیار کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مزید یہ بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام اس کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے اور اس کا ہدف اگلے 10 برسوں میں پی ایم 2.5 کی سطح میں 35 فیصد تک کمی لانا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025

متعلقہ مضامین

  • حشد الشعبی امریکی نشانے پر
  • لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
  • کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • امریکہ، ترک طالبہ کو ملک بدر نہ کرنے کا عدالتی حکم
  • ’’ہوا صاف کرنے‘‘ کیلئے 84 ارب روپیہ آرہا ہے
  • پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • امریکی عدالت کا وائس آف امریکہ کے حق میں فیصلہ
  • امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • لاہور: عید کی شاپنگ کیلیے بازار آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار