2025-03-12@06:02:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6505
«رہ گیا درد»:
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی ٹریفک حادثہ کیس میں بریت سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا 25 فروری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے طفیل شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے کریمنل اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ8 جون 2022 کو شانزے ملک کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث کار حادثے میں بیٹا جان سے مارا گیا۔ ایف آئی آر عدالتی حکم پر 19 جون 2022 کو درج کی گئی۔ پولیس تفتیش کے مطابق خاتون ڈرائیور نے والد کا اثر و رسوخ استعمال کر کے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ مدعی مقدمہ پر بھی راضی نامہ کیلئے...
پشاور(نیوز ڈیسک)21 فروری سے بند طورخم بارڈر کراسنگ جلد ہی دوبارہ کھلنے کی توقع ہے، کیوں کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے منگل کے روز قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات کی، اس دوران بتایا گیا کہ افغان فریق کی جانب سے کچھ ’مثبت اشارے‘ ملے ہیں۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جرگے کا اجلاس رات گئے ہوا، جس میں پاک افغان طورخم بارڈر سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، یہ پیش رفت کابل اور جلال آباد میں حکام کے ساتھ افغان جرگے کی ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ مذاکرات سے باخبر ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ وہ افغان جرگے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جس میں قبائلی عمائدین اور تاجر شامل...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، خودکش بمباروں نے 3 مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ...
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
80 ارب روپے اکٹھے کرنے کا تخمینہ تھا، نہیں معلوم حکومت نے سپر لیوی ٹیکس کی مد میں کتنی رقم اکٹھی کی سپر ٹیکس آپریشن کے متاثرین کی بحالی کے لیے تھا، ہر روز دہشت گردی کا سامنا ہے ، جسٹس مندوخیل سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ سپر ٹیکس ایک مرتبہ کے لیے لگایا گیا تھا، خاص مقصد کے لیے لگیا گیا تھا، ایک بار سپر ٹیکس نافذ کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا؟جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت کی، اس دوران کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سپر لیوی...
منگل کی دوپہر بلوچستان کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنایا گیا جسے چھڑوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 16 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 104 مسافروں کو رہا کروایا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کا نشانہ بنانے والے مسافر وین کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے۔ مچھ سے 5 مسافر بسوں کے ذریعے 54 مسافروں کو ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں مسافروں کے اہل خانہ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر موجود تھے۔ اس موقع پر مسافروں کے اہل خانہ کی جانب سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ لوگوں نے حملے میں بچ جانے والے اپنے...
— فائل فوٹو نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پیٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔ بولان، ٹرین ہائی جیک، 104 بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاککوئٹہ/ڈھاڈر کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے... ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔
حملہ آوروں نے مسافروں کو ٹرین سے اترنے کا کہا جس پر چند افرد نے انکار کیا لیکن میں نے سوچا کہ اگر انہوں نے ہمیں قتل کرنا ہوگا تو یہیں کردیں گے۔‘ یہ درد بھرے جملے ہیں اس مسافر کے جو کوئٹہ سے پشاور جانے والی اس جعفر ایکسپریس میں سوار تھا جسے منگل کی دوپہر عسکریت پسندوں نے درہ بولان میں واقع مشکاف کے قریب سرنگ نمبر 8 میں یرغمال بنایا۔ یرغمال بنائی جانے والی جعفر ایکسپریس کو چھڑوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اب تک 17 حملہ آوروں کو مار گرایا گیا ہے جبکہ 104 مسافروں کو بھی رہا کروا لیا گیا ہے۔...
YORKSHIRE: دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق...
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار +آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیم ہونی چاہیے۔ آئندہ سال سی ایس ایس امتحان میں تبدیلی نظر آئے گی۔ بڑی تعداد اس وقت بچوں کی کیمبرج تعلیم اے لیول او لیول حاصل کر رہی ہے۔ منگل کو سینٹ اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت شروع ہوا، ایجنڈے میں2 توجہ دلائو نوٹسز شامل تھے۔ اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں جوابات دینا کابینہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سپر ٹیکس خاص مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، ایک مرتبہ سپر ٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا؟سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سپر لیوی ٹیکس حکومت نے 2015 ء میں نافذ کیا تھا، ٹیکس کے نفاذ کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا تھا، حکومت نے منی بل کے ذریعے 2015 ء میں ایک مرتبہ کیلئے سپر ٹیکس کا نفاذ کیا،...
ویب ڈیسک — امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے صوبۂ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور مسلح تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان بھارت کی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری...
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے...
JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES: اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا...
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل، عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ...
اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔ سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔ آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔ View this post on Instagram ...
پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور...
BHOPAL: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے چمپیئنزٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر مبینہ طور پر بدترین جشن منانے والے افراد کو سزا کے طور پر سر منڈھوا کر گلیوں میں پھرایا۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کشیدگی پھیلانے اورپولیس پر حملے کے الزام میں مذکورہ نوجوانوں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کی دفعات لگائیں، جس کے تحت کسی بھی ملزم کو 12 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کے سر منڈھایا اور انہیں گلیوں میں گھماتے رہے اور انہیں رات کو دیر تک جشن منانے کی سزا دی۔ مزید بتایا...

جعفر ایکسپریس پر حملہ انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، یہ سفاکانہ کارروائی انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس ہے، بلوچستان میں بگڑتی ہوئی...
غزل رات نے چرائی ہے ہاتھ کی گھڑی میری بھید کچھ تو کھولے گی آنکھ کی جھڑی میری ظلم کی زمینوں پر جبر کے زمانے میں میں نے سچ اگایا ہے، ہے سزا کڑی میری ہو گا جو بھی دیکھوں گا لے لیا قدم اب تو آنکھ اک ستمگر سے دوست جا لڑی میری اس نے جب نہیں مانا میں نے بھی لگا ڈالی اب اثر دکھائے گی دیکھنا تڑی میری جسم میرا انسانی روح ہے مروت کی ہر گلی میں، ہر گھر میں لاش ہے پڑی میری تھا خیال میرا ہی اس نے ناک ڈھانپی ہے یاد بھی پراگندہ تھی سڑی سڑی میری سر پہ تھی مرے دستار اس کی تھی فضیلت بھی ماں کے پاؤں میں جا کر...
برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کیلئے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی،...
پرانے جہازوں کی جگہ چار نئے آئل ٹینکر اور ایک کنٹینر بردار جہاز بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بلک آئل کنٹینرز بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا۔ ترجمان پی این ایس سی کے مطابق ایم وی لاہور اور ایم وی کوئٹہ نامی جہازوں کی 20 سالہ عمر پوری ہونے پر فروخت کیا جا رہا ہے، جہازوں کی فروخت کی منظوری وزارت بحری امور اور پی این ایس سی کے بورڈ سے لی گئی ہے۔ عمر پوری ہونے پر فروخت کیے جانے والے جہازوں کو انٹرنیشنل میری ٹائم اور شپنگ قوانین کے مطابق چلانے کی اجازت نہیں ملتی، پرانے جہازوں کی جگہ چار نئے آئل ٹینکر اور ایک کنٹینر بردار جہاز بیڑے...
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2025ء) پاکستان کو شہری آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، ڈیجیٹل پابندیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی تنظیموں اور کارکنوں کے عالمی اتحاد "سیویکس" کی تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ملک میں آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کو تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، انسانی حقوق کی تحریکوں کے خلاف کریک...

بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، یرغمال مسافروں میں سے 80بازیاب،13دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، یرغمال مسافروں میں سے 80بازیاب،13دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے ڈرائیور سمیت متعدد مسافروں کو قتل اور کئی مسافروں کو زخمی کردیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنالیا، ٹرین میں 500 مسافر سوار ہیں، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین...
جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ڈاکوؤں، چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جمیعت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور...
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے معروف مصطفٰی عامر قتل کیس کی ایک گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر نے مصطفیٰ عامر کے کسی نشہ آور شے کے استعمال نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی۔ ذرائع ابلاغ یا سوشل میڈیا پر سندھ پولیس سے حاصل کی گئی جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹکل سینٹر کی جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ "مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ و خواب آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے ثبوت نہیں ملے ہیں"خود جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے ریسرچ ذرائع میڈیا کے اس دعوی کی سختی سے تردید کررہے ہیں۔ انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے سائنسدانوں کا یہ کہنا یے...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے، جبکہ 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ دہشت گردی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے...
سٹی42: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لواحقین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔ سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور امدادی وسائل میں کمی کے باعث انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔بنگلہ دیش میں یونیسف کی نمائندہ رانا فلاورز نے کہا ہے کہ کاکس بازار میں قائم دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں شدید غذائی قلت گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 27 فیصد بڑھ گئی ہے۔ میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والی اس روہنگیا آبادی کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ روزانہ 38 سے زیادہ بچوں کو غذائی کمی کے باعث لاحق ہونے...
بھارتی ریاست منی پور میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کے پہلے ہی روز کوکی قبیلے کے مشتعل افراد نے سینٹرل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے اندر مسلح اہلکار موجود تھے۔ این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں ابھی صدارتی راج نافذ ہے تاہم طویل عرصے بعد شہریوں کو آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے اندر سے اس حملے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اس سے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتعل شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کے شیشے...
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد پیش کر دی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کی آبادی کئی ممالک سے زیادہ ہے، اس لیے صوبے کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل اعلیٰ سطحی دوایوانی نظام متعارف کروایا جائے۔ مزید کہا گیا کہ پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر سینیٹ قائم کی جائے تاکہ قانون سازی اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے قرارداد کو آئینی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے وفاق کو بھجوایا جائے گا تاکہ اس کا آئینی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی پی پی پی کی رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی کو لاہور پولیس کی جانب سے ہراسان اور مبحوس رکھنے پر صوبائی اسمبلی پولیس کے خلاف یک آواز ہوگئی۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی زرعی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت تین گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم صوبائی وزراء اور متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات ملتوی کردیا گیا۔ زیرو آور کے دوران بات کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن شازیہ عابد نے نشاندھی کی کہ جوہر...
سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو طلب کرلیا۔جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت عالیہ سندھ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ 21 جون 2024ء کو عدالت نے سندھ حکومت کو جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی کے فیصلے پر 2 ماہ میں عمل درآمد کا حکم دیا تھا تاہم 7 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔آج بھی عدالت کو بتایا گیا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے لہٰذا عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو توہین...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیس وصولی کا معاملہ زیر بحث آگیا۔اسلام آباد میں عامر چشتی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر عرفان صدیقی، پلوشہ خان، وزیر مملکت مختار احمد برتھ، صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج، رجسٹرار پی ایم ڈی سی شائستہ فیصل اور اسپیشل سیکریٹری صحت نے شرکت کی۔دوران اجلاس عرفان صدیقی نے کہا کہ 29 جنوری 2024 کو پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کو خط لکھا، جس میں نجی میڈیکل کالجز سے فیس اضافے کا جواز مانگا گیا تھا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا نجی میڈیکل کالجز نے فیس اضافے کا جواز دیا تھا؟ کیا نجی میڈیکل کالجز کے...
فائل فوٹو۔ کراچی میں کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 40 سال کا شخص انڈس اسپتال میں انتقال کرگیا۔مرنے والے کا تعلق پنوں عاقل سکھر سے تھا، 15 روز قبل اسے کتے نے کاٹا تھا اور اسے ویکسین نہیں لگی تھی۔ سربراہ ڈاگ بائیٹ کلینک آفتاب گوہر کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار تینوں افراد انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے تھے۔ آفتاب گوہر نے بتایا کہ رواں برس اب تک انڈس اسپتال میں 3 ہزار جبکہ سول اسپتال میں 6 ہزار اور جناح اسپتال میں 5 ہزار سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ...
کراچی: منگل کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ 39.5 ڈگری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے، بدھ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور کل تندوتیز سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ راجستھان پر موجود دباؤ کے سبب معطل سمندری ہواؤں کے سبب منگل کو شہر میں ایک اور گرم دن ریکارڈ ہوا جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ دن کے مقابلے میں مزید اضافے سے 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 21 فیصد ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو جیسے غیر معمولی موسمی صورتحال سے محفوظ رہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات و آلات کی قلت کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے 12 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے،...
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق، خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا اور مل کر نرخ طے کرتے رہے۔کمپٹیشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی باہمی گٹھ جوڑ پایا گیا۔...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن...
تامل فلموں کے معروف اداکار اور سیاست دان تھلاپتی وجے کے خلاف حال ہی میں ایک افطار دعوت کے دوران مبینہ بدسلوکی پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت 'تامیلاگا ویٹری کازگام' کی جانب سے منعقدہ اس افطار تقریب میں مسلمانوں کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تامل ناڈو سنت جماعت نے چنئی پولیس کمشنر کو جمع کرائی گئی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ اس افطار میں شرابیوں اور بدمعاشوں نے شرکت کی جن کا روزے یا افطار سے کوئی تعلق نہیں تھا جس سے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے۔ مزید برآں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ افطار کا اہتمام بھی مناسب طریقے سے نہیں کیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کئے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔سیکرٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہیں، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر لیوی ٹیکس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہاہے کہ سپر ٹیکس آپریشن کے متاثرین کی بحالی کیلئے تھا، حقیقت یہ ہے دہشتگردی کا ہرروز سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل۔کے روزدیے ہیں سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی ا?ئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ حکومت سے پوچھا جائے سپرٹیکس کی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عثمان ججہ کو گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم عثمان ججہ دوبارہ گرفتاریونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ کے عالمی ریکٹ سے متعلق معلومات درکار ہیں، اس سے شہریوں سے لی گئی رقم بھی برآمد کرنی ہے۔عدالت نے عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے اور ملزم کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کے لیے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
چیئرمین کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔ سیکریٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی۔وزارت مواصلات حکام...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
اینٹی کرپشن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف کارروائی کی، حکام نے بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق 300 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، شکایات میں فراڈ، جعلی الاٹمنٹ، غیر قانونی قبضے اور دھوکا دہی کے الزامات شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے اور متعدد مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عبدالغنی اور عبدالہادی نے جعلسازی سےکروڑوں روپے بٹورے ، ابتدائی تحقیقات میں مزید غیر قانونی اسکیموں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کارروائی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن...
کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں فروری 2025 کے دوران 3 ہزار 46 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ ایس ای سی پی کے مطابق فروری2025میں 3 ہزار 46 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 46 ہزار 608ہوگئی ہے، جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تقریباً 99.9 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طور پر مکمل کی جا رہی ہے، جو کمیشن کی جانب سے ایک اور اہم پیش رفت ہے، یہ اقدام پاکستان میں شفافیت کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانی...
پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا، پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدید اسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک اسکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا اور کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں...
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جس پر رہنماوں سمیت دیگر افراد پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی رہنما روف حسن، شاہ فرمان اور اسد قیصر اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی...
دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 2015 میں 50 کروڑ سالانہ آمدنی رکھنے والے افراد اور کاروباری اداروں پر سپر ٹیکس لیوی کا نفاذ کیا گیا۔ اس ٹیکس کے خلاف سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سوالات اُٹھائے کہ آیا ایک خاص مقصد کے لیے لگایا گیا ٹیکس ہمیشہ چلتا رہے گا، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا منصوبہ کہاں ہے اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کے اعداد و شمار کدھر ہیں؟ ان سوالات کے ساتھ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سال اپریل میں سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ایک درخواست گزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس ادائیگی جاری رکھنے کا حکم...
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دیا گیا بیان تھا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کساد بازاری (recession) کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی مارکیٹ میں زبردست فروخت (sell-off) دیکھی گئی، جس کے اثرات عالمی منڈیوں تک پہنچ گئے۔ وال اسٹریٹ پر شدید مندی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک انڈیکس کو 2022 کے بعد سب سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اپنی فروری کی بلند ترین سطح سے 8 فیصد نیچے چلا گیا، جبکہ ڈاؤ جونز...
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
نٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پولیس نے کہا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد پر مشتمل نوسرباز گروپ گرفتار ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا، ملزمان نے 3 دن قبل امجد نامی شخص کو ورغلا کر 13 ہزار سعودی ریال ہتھیائے تھے۔ ان کا کہنا تھا ک ملزمان انٹرنیشنل شہریت کا بہانا کرتے اور شہریوں سے نامعلوم اڈریس کا پوچھتے تھے ، ملزمان موقع پاکر شہریوں سے نوسربازی کرکے رفوچکر ہو جاتے تھے، ملزمان سے لوٹے گئے سعودی ریال اور 11 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیورامجد یاسین شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 9 بوگیوں میں 430 مسافرسوار تھے۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے ایمبولنسز، سیکیورٹی فورسزاورامدادی ٹرین جائے وقوع روانہ کردی ہیں۔ سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ٹرین پرشدید فائرنگ سے ڈرائیورامجد یاسین شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث کئی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے...
اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے واقعے کے ملزم جمال کی 10ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور ہوگئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے ملزم جمال خان کی ضمانت 10ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کرلی۔راضی نامے کی بنیاد پر ملزم جمال کی درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ راضی نامہ سے پہلے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،محمد جمال کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم محمد جمال خان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق مدعی اور گواہان کی جانب سے کہا گیا ہے معاملہ...
مظفرآباد ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں دہم جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا۔بلوچ کے ہائی سکول بساڑی میں پیپر شروع ہونے کے چند لمحے بعد ہی تصویر بنا لی گئی ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتا یا کہ پیپر واٹس ایپ گروپس میں سینڈ کرنے والے کو گرفتار لیا گیا ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوئی۔ مزیدپڑھیں:’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں
دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر 20 شہروں میں سے 19 ایشیا میں موجود ہیں۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2024 میں دنیا کے 13 آلودہ ترین شہر بھارت کے تھے، 4 شہر پاکستان، ایک چین اور ایک قازقستان کا تھا۔دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں ایشیا سے باہر واقع شہر افریقی ملک چاڈ کا دارالحکومت N’Djamena ہے۔تحقیق میں چاڈ کو دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بھی قرار دیا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے فضائی معیار جانچنے والے ادارے آئی کیو ائیر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ان تمام شہروں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے...
لاہور: پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے انجری سے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور اب جم میں ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صائم ایوب کو ہلکی پھلکی ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اوپنر جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن دائیں ٹخنے کی انجری سے دوچار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہونا پڑا اور اسی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے بھی محروم رہے۔ صائم نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہو سکے۔ پی...
تقریب میں پاک حیدری، پاک قاسمی، جعفر طیار، السجاد، ابوالحسن، پاک ایگل، العباس، پاک حسینی، علمدار، ابو طالب، الخدام، الحیدر، الحسینیہ، انصار حجت، اثنا عشری، سادات امروہہ، میٹرو پولیٹن، النجف، ابوالقاسم، الغازی اسکاؤٹس سمیت دیگر تنظیموں کے سینئر اسکاؤٹس کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں محبان ایجوکیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام خدمتِ عزاداری ایوارڈ برائے سینئر اسکاؤٹس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں رضی حیدر رضوی (چیئرمین حیدر کرار ٹرسٹ، اورنگی ٹاؤن) اور محمد میاں زیدی (ٹرسٹی نیو رضویہ سوسائٹی) نے سید محمد مہدی (بوتراب اسکاؤٹ) کو ایوارڈ پیش کیا۔ شہرِ کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے معززین اور عزاداری کے خدمت...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی صاحبزادی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ مدعی مقدمہ رفاقت علی نے اپنے وکیل طفیل شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 25 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 جون 2022 کو شانزے ملک کی گاڑی کی ٹکر سے بیٹا جان سے گیا، جس کی ایف آئی آر 19 جون 2022 کو عدالتی حکم پر درج کی گئی۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ خاتون ڈرائیور نے والد کے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور مدعی پر راضی نامے کے لیے دباؤ...
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق، خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا اور مل کر نرخ طے کرتے رہے۔کمپٹیشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی باہمی گٹھ جوڑ پایا گیا۔انکوائری رپورٹ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) سینیٹ آف پاکستان کا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ، سینیٹ کا سال 11 مارچ کو مکمل ہوتا ہے اور ایک پار لیمانی سال کے دوران 115 دن اجلاس چلایا جاتا ہے رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے سینیٹ کو 25 بل بھجوائے گئے، سینیٹ میں ایک سال میں 14 بل متعارف کرائے گئے، پارلیمانی 17 قراردادیں منظور کی گئیں اور ایوان میں 10 آرڈنینس پیش کیے گئے.(جاری ہے) سینیٹ میں اہم قانون سازی چھبیسویں آئینی ترمیم کی تھی، چھبیسیویں ائینی ترمیم کے موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر اجلاس کی صدارت سے معذرت کر لی تھی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بغیر ایجنڈا چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔ سینٹ کے اجلاس کے دوران سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پارلیمانی سال کا آخری دن ہے، یہ ایک اہم موقع ہے، ہم سینیٹ کو ہاؤس آف فیڈریشن بھی کہتے ہیں۔ شبلی فراز کی جانب سے ایوان میں بغیر ایجنڈے کے چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔شبلی فراز نے اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو قرارداد دکھانے کی کوشش کی مگر وزیرِ قانون...
اٹک: پنجاب کے شہر اٹک میں کپڑے سلائی نہ کرنے پر ایک درزی کو قتل کر دیا گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر دو درزیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک قتل دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ملزم مدثر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ ملزم کی جانب سے درزی پر فائرنگ کی وجہ عید کے کپڑوں کی سلائی سے انکار بتائی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ساجد پر کی گئی تھی. جس کی زد میں آ کر دوسرا درزی شدید زخمی ہوا ہے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی سفارتکار کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے اور انہیں واپس بھیج دیے جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ پہنچے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے خیال رہے کہ پاکستانی اور انڈین ذرائع ابلاغ میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن کو لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس)بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو...
ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، جبکہ شہر بھر میں بجلی کی بندش اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام کے مطابق، 337 ڈرونز داغے گئے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تصدیق کی کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا یوکرینی حملہ تھا۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوو کے مطابق، حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد روسی حکام نے ماسکو کے چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بولان کے قریب دہشتگردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا...
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔ طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔ https://Twitter.com/Blackprince1849/status/1899160849581023553 اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو...
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر...
وزیراعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس رقم سے اپلائیڈ سائنسز کی دانش یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی میں طلباکو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا اجلاس کو دانش یونیورسٹی اور اسکولز کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان دانش یونیورسٹی کے پیٹرن ہوں گے، جس کی رجسٹریشن سیکشن...
اسلام آباد: سال 2023ء میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کی عمارت تعمیر کرنے کے ٹھیکے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس سے این ایل سی کو 18 کروڑ 99 لاکھ کا نقصان پہنچا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 18 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی عمارت کی تعمیر کے لیے منصوبہ ایوارڈ کیا گیا، عمارت کی تعمیر کیلئے منصوبہ براہ راست این ایل سی کو ایوارڈ کیا گیا، این ڈی ایم اے اور این ایل سی کے درمیان معاہدہ مارچ 2023 میں ہوا۔ آڈیٹر جنرل حکام نے بتایا کہ صرف...
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا، چالان میں کہا گیا کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد، عبدالرحمان عرف رحما گل اور سراج بھٹار عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024 کو رات 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک دو چینی باشندوں کی...
اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس زرائع نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘ میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر لیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا منی بل کے ذریعے سروسز پر ٹیکس کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟ سپر ٹیکس میں کتنی رقم اکٹھی ہوئی؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کمپنیز مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ سپر لیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا جس کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا لیکن حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ پھر سپر ٹیکس کا نفاذ کیا اور 2015 سے 2022 تک سپر ٹیکس کا نفاذ جاری رہا۔...
گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے برعکس، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارت کی پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے بھارتی ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کا منصوبہ ترتیب نہیں دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتحانہ مہم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر منگل کو دہلی پہنچے جبکہ کپتان روہت شرما بھی ممبئی میں ہی وطن واپس آئے۔ https://Tweet.com/mufaddal_vohra/status/1899136778604298730 ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے برعکس،...
اسلام آباد: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے۔ جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹسسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے۔ میڈیا...
معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت...
آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان جمع کرادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیےکراچی میں چینی باشندوں پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج، ماسٹرمائنڈ بے نقاب چالان میں بشیر، عبدالرحمان عرف رحماگل اور سراج عرف دانش کو مفرور بتایا گیا ہے جبکہ محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔ چالان کے مطابق 6 اکتوبر2024کو رات11بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکاہوا۔ اس دھماکے کی ذمےداری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نےسوشل میڈیا پر قبول کی۔ یہ بھی پڑھیےکراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے چالان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم ایک کمیشن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کم از کم 330 افراد جنہیں مبینہ طور پر حکام نے اٹھایا تھا، ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جان سے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام معین الاسلام چودھری، جو کہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (سی ای ای ڈی) کی سربراہی کر رہے ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیخ حسینہ کی سربراہی میں خدمات انجام دینے والے اعلیٰ حکام ان جرائم میں منظم طور پر ملوث تھے۔...
خط میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیری رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن غیر انسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی توجہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں بھارتی حکومت کی طرف کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، طویل نظر بندیوں اوردوران حراست ہلاکتوں کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سپر لیوی ٹیکس کیس میں جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ حکومت سے پوچھا جائے سپرٹیکس کی مد میں کتنا ٹیکس اکٹھا ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ یہ داستان بڑی لمبی ہو جائے گی،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپرٹیکس ایک مرتبہ کیلئے لگایا گیا تھا، سپر ٹیکس کسی خاص مقصد کیلئے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) پیر کے روز بندش کے سبب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، جس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کو "بڑے پیمانے پر سائبر حملے" کا نشانہ بن گیا۔ مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "ایکس کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ ہوا، جو (ابھی بھی جاری) ہے۔" ٹرمپ سے انٹرویو میں مسک نے کیا سوالات پوچھے؟ انہوں نے دعوی کیا، "ہم پر ہر روز ہی حملہ ہوتا ہے، لیکن یہ بہت سارے وسائل کے ساتھ کیا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس میں "یا تو ایک بڑا، مربوط گروپ اور یا...