آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب اختر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول

بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔

کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بھارتی کرکٹر نے بطور وکٹ کیپر اپنی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ بھائی! میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا لیکن بھارتی ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی۔

کے ایل راہول نے بتایا کہ 2019ء میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو میں نے ذمے داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔

اُنہوں نے بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے آپ کو اپنی ذمے داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے مختلف ذمے داریاں دی گئیں اور میں اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل رہا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، شہباز شریف کے لیے خوشخبری
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا
  • پاکستان کرکٹ
  • ’صدقہ دینے سے مال میں کمی نہیں اضافہ ہوتا ہے‘
  • چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے: شعیب اختر
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا
  • چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل: شعیب اختر نے پی سی بی پر بڑا سوال اٹھا دیا
  • کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی