بھارت ؛ منی پور میں مشتعل مظاہرین کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بھارتی ریاست منی پور میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کے پہلے ہی روز کوکی قبیلے کے مشتعل افراد نے سینٹرل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے اندر مسلح اہلکار موجود تھے۔
این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں ابھی صدارتی راج نافذ ہے تاہم طویل عرصے بعد شہریوں کو آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے اندر سے اس حملے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اس سے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتعل شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے جبکہ گاڑی کے اندر موجود اہلکاروں نے مظاہرین کو سختی کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیا اور گاڑی کے اندر زورد ار آوازیں سنی گئی تاہم اہلکار وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اس وقت حملے کی زد میں آگئی جس سیکیورٹی فورسز کی گاڑی منی پور کی سڑک پر کھڑی بس کے ایک طرف سے آگے نکلی تو آگے موجود مظاہرین نے گاڑی روک دی اور شدید بتھراؤ کیا جہاں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ وہاں مزید گاڑیاں آگےبڑھنے کے لیے موجود تھی لیکن یہ گاڑی واپس آگئی جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ منی پور میں کوکی اور میتی قبیلے کے درمیان گزشتہ دو سال سے تنازع چل رہا ہے اور 250 سے زائد افراد مارے گئے ہیں اور تقریباً 50 ہزار افراد بےگھر ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منی پور میں گاڑی پر کے اندر گاڑی کے
پڑھیں:
صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کم از کم 220 روپے ہے، راغب نعیمی
لاہور:زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے اہم فریضہ ہے ، زکوۃ ٰ ان افراد پر فرض ہوتی ہے جن کے پاس مقررہ نصاب سے زائد مال ایک سال تک موجود رہے.
یہ بات چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور جامعہ نعیمہ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے ایکسپریس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتائی، انھوں نے بتایا کہ چاندی کے حساب سے نصاب 55 تولے ہے، اگر کسی کے پاس ایک سال تک اتنی چاندی یا اس کے مساوی رقم موجود ہو، تو اسے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکواۃ ٰ ادا کرنی ہوگی.
زکوٰ ۃ کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قرآن میں آٹھ مستحقین کا ذکر ہے، ان میں فقرا، مساکین، زکوٰ اکٹھا کرنے والے، غلاموں کی آزادی، قرضدار، اللہ کی راہ میں خرچ، مسافر اور نئے مسلمان شامل ہیں، صدقہ فطر کے بارے میں انہوں نے بتایا فی کس کم از کم 220 روپے مقرر ہے، جبکہ جو لوگ زیادہ استطاعت رکھتے ہیں، وہ زیادہ دے سکتے ہیں۔