دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر 20 شہروں میں سے 19 ایشیا میں موجود ہیں۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2024 میں دنیا کے 13 آلودہ ترین شہر بھارت کے تھے، 4 شہر پاکستان، ایک چین اور ایک قازقستان کا تھا۔دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں ایشیا سے باہر واقع شہر افریقی ملک چاڈ کا دارالحکومت N’Djamena ہے۔تحقیق میں چاڈ کو دنیا میں فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ملک بھی قرار دیا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے فضائی معیار جانچنے والے ادارے آئی کیو ائیر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا  کہ ان تمام شہروں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار سے کہیں زیادہ خراب تھا۔اس تحقیق کے لیے فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 2.

5) کی مقدار کو دیکھا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کسی علاقے میں پی ایم 2.5 کی سالانہ اوسط 5 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ہونی چاہیے۔فضائی آلودگی کے یہ ننھے ذرات اگر زیادہ مقدار میں ہو تو نظام تنفس میں ورم بڑھاتے ہیں جبکہ گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق ان ذرات سے کینسر، فالج، بانجھ پن یا ہارٹ اٹیک جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق بھارت کا صنعتی شہر Byrnihat دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جہاں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار میں عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے 25 گنا سے زیادہ ریکارڈ ہوئی۔نئی دہلی کو مسلسل چھٹے سال دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت قرار دیا گیا جہاں فی کیوبک میٹر پی ایم 2.5 کا اجتماع 91.8 مائیکرو گرام ریکارڈ کیا گیا۔مگر مجموعی طور پر فضائی آلودہ سے متاثر ممالک کی فہرست میں بھارت تیسرے سے 5 ویں نمبر پر چلا گیا۔چاڈ پہلے جبکہ بنگلا دیش اور پاکستان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر آلودہ ترین ممالک قرار پائے۔رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی صحت کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے نتیجے میں ایک فرد کی اوسط عمر میں ڈھائی سال تک کی کمی آتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آلودہ ترین شہر فضائی آلودگی پی ایم 2 5 سے زیادہ کے مطابق دنیا کے

پڑھیں:

برطانیہ میں 600میل طویل برفانی طوفان، حکومت نے الرٹ جاری کردیا

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے 600میل طویل برفانی طوفان کی پیشگوئی کر دی۔ ‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے، دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑسکتی ہے، ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے جبکہ پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے اور اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مارچ کی صبح 6 بجے مزید برفباری کا امکان ہے، جو جنوب مغربی انگلینڈ کے ایگزیٹر کے شمالی علاقوں، جنوبی ویلز، کونوی،پیک ڈسٹرکٹ اور نارتھ پینائنز کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ سب سے زیادہ برفباری کی اسکاٹش ہائی لینڈز میں توقع کی جارہی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ برفباری شدید نہیں ہوگی بلکہ ہلکی برفانی ہواؤں کے ساتھ چند سینٹی میٹر برف پڑنے کا امکان ہے تاہم، شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شام 6 بجے سے آنے والے طوفان شمالی آئرلینڈ سے بھی ٹکرائیں گے۔ دیہی علاقوں میں، جیسا کہ سفید چیزیں سب سے زیادہ شدت سے ٹکراتی ہیں، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریباً 10 سینٹی میٹر (چار انچ) فی گھنٹہ کی رفتار سے برف گر رہی ہے۔

ملک کے مغربی حصوں میں 7 مارچ کے دوران اور 8 مارچ کے اوائل تک برف گرنے کی توقع ہے۔ نقشے بتاتے ہیں کہ برف 8 مارچ کے دوران مشرق کی طرف بڑھے گی، جو دوپہر تک مڈلینڈز کے ساتھ ساتھ جنوبی انگلستان کے زیادہ تر حصے کو ڈھانپ لے گی۔
اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت 30 سے زیادہ ملکوں میں عید الفطر کے تاریخ کی پیشگوئی
  • دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی ہیں؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟
  • پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے
  • پہلی بار ایک ایشیائی فلم 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب
  • دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں 13 بھارتی شہر شامل، نئی رپورٹ جاری
  • دنیا کے 20 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے 13 بھارت میں، رپورٹ
  • برطانیہ میں 600میل طویل برفانی طوفان، حکومت نے الرٹ جاری کردیا
  • برطانیہ میں 600 میل طویل برفانی طوفان کی پیشگوئی
  • برطانیہ میں معتدل موسم کے بعد آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی