ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیس کی سماعت پی ٹی آئی اے ٹی سی

پڑھیں:

نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی

کولاج فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی ملاقات ہوئی، اس دوران  نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت رویے کی بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگادی۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس بھی لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا۔

علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی

علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یقین دلایا کہ وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی
  • 9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کیلئے جلد سماعت کی  ہائیکورٹ میں متفرق درخواست 
  • نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی
  • بانیٔ پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 کیسز میں جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • عمران خان کا 9 مئی مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد ہوگی