ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق  بولان کے قریب دہشتگردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

 ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے  جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سبی ہسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بولان، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر حملہ

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں جعفر ایکسپریس کی ٹرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر نامعلوم مسلح نے مچھ میں فائرنگ کی ہے۔ یہ واقعہ مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: 500 مسافر یرغمال، 27 دہشت گرد ہلاک، 155 افراد بازیاب
  • بولان میں دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری
  • بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا
  • بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
  • بلوچستان:جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ، متعدد افراد زخمی
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال
  • بولان، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر حملہ
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی