قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، طارق فضل چودھری، خالد حسین مگسی اور اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، محترمہ شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین اور پولین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، نور عالم خان اور گل اصغر خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موجودہ اجلاس قومی اسمبلی اجلاس میں کیا گیا

پڑھیں:

قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح 11:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آغا رفیع اللہ پی ایس ڈی پی نگرانی بل، شرمیلا فاروقی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء، شاہدہ رحمانی صنعی تعلقات ترمیمی بل 2025ء، خواجہ اظہار الحسن فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں شرمیلا فاروقی مفت و لازمی تعلیم کا حق ترمیمی، ٹول پلازوں کے فاصلوں و فیسوں کو معقول اور مساوی بنانے کے بلز 2025ء بھی قومی اسمبلی میں زیربحث آئیں  گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری 
  • قومی اسمبلی: یوسف تالپور کی وفات کے باعث اجلاس آج تک ملتوی 
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جار ی
  • قومی اسمبلی کا اجلاس21مارچ جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
  • سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، آصف علی زرداری خطاب کریں گے
  • صدر آصف زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے