معروف کورین گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گلوکار کے گھر سے کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے یہ ثابت ہو سکے کے اس نے خودکشی کی ہے تاہم منشیات کی اوور ڈوز کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ندا یاسر اور رابعہ انعم گلے ملتے ہوئے جذباتی کیوں ہوئیں، کس کو کیا پیغام دیا؟
ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اینکر پرسن رابعہ انعم نے 3 سال بعد اختلافات ختم کر کے رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ رمضان میں تمام گلے شکوے دور کر دیے ہیں۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.official)
واضح رہے کہ رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ فضا علی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
رابعہ انعم نے شو کے دوران کہا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ پروگرام کے دیگر مہمان کون ہیں۔ انہوں نے محسن عباس کی وجہ سے شو چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی۔ بعد ازاں ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ رابعہ انعم نے ان کا براہ راست شو چھوڑ کر ان کی بے عزتی کی۔
View this post on Instagram
A post shared by IMAGES (@dawn_images)
اس کے بعد ندا یاسر اور رابعہ انعم ایک ساتھ دوبارہ کسی پروگرام میں نظر نہیں آئی تھیں۔ 3 سال بعد حال ہی میں رابعہ انعم نے اپنے رمضان شو میں ندا یاسر کو بلایا جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تمام شکوے ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ جس پر صارفین دونوں کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رابعہ انعم رمضان ٹرانسمیشن رمضان ٹرانسمیشنز مارننگ شو محسن عباس ندا یاسر