جے یو آئی کا دو صوبائی حکومتوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ڈاکوؤں، چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جمیعت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ڈاکوؤں، چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اجلاس میں عید کے بعد تین روزہ تربیتی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وفاق المدارس کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، دیگر جید علماء کرام، اسکالرز اور دانشور خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے یو آئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے اہم فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلیے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
ارسال کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں متعلقہ حکام بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیے جائیں۔
مراسلے کے مطابق کمیٹی نشاندہی کے بعد مجوزہ منصوبے حتمی منظوری کیلیے متعلقہ محکمے کو ارسال کریں گی، کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں کاموں کی سالانہ رپورٹ شائع کریں گی، ہنگامی مرمت اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام کمیٹی کی سفارشت پر ہوگا۔
دوسری جانب، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں یکساں طور پر ترقیاقی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام کیلیے صوبے بھر میں کئی میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے، حکومت صوبے بھر میں عوام کے فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر کسی کو بھی خدشات ہوں تو دور کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:باپ کو جگر دینےوالی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی