ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جس پر رہنماوں سمیت دیگر افراد پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی رہنما روف حسن، شاہ فرمان اور اسد قیصر اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے 25افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ میڈیا کو پولیس لائن داخلے سے بھی روک دیا گیا تاہم کچھ فاصلے پر کوریج کی اجازت دی گئی۔
طلبی نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوذب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل بھی شامل ہیں۔جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسی ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جے آئی ٹی
پڑھیں:
میو اسپتال: انجکشن لگنے سے 2 افراد کی موت کی انکوائری مکمل
لاہور : میو اسپتال میں انجکشن لگنے سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل ہوگئی . تاہم ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ رات مکمل کر لی گئی تھی اور رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے. میو اسپتال کےعلاوہ مزید 4 اسپتالوں کو بھی انجکشن ملے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ انجکشن کی تیسری ڈوز کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے. سولہ میں سے دو مریضوں کا انتقال ہوا، چودہ کی طبعیت بہتر ہے۔