تامل فلموں کے معروف اداکار اور سیاست دان تھلاپتی وجے کے خلاف حال ہی میں ایک افطار دعوت کے دوران مبینہ بدسلوکی پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت 'تامیلاگا ویٹری کازگام' کی جانب سے منعقدہ اس افطار تقریب میں مسلمانوں کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تامل ناڈو سنت جماعت نے چنئی پولیس کمشنر کو جمع کرائی گئی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ اس افطار میں شرابیوں اور بدمعاشوں نے شرکت کی جن کا روزے یا افطار سے کوئی تعلق نہیں تھا جس سے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے۔

مزید برآں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ  افطار کا اہتمام بھی مناسب طریقے سے نہیں کیا گیا، غیر ملکی گارڈز لوگوں کے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کر رہے تھے جس پر افسوس ہوا ہے۔

یاد رہے کہ تھلاپتی وجے نے حال ہی میں سیاست میں قدم رکھتے ہوئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا ہے اور اپنی سیاسی جماعت 'تامیلاگا ویٹری کازگام' تشکیل دی ہے۔ اس افطار دعوت کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال

اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔

رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان نومبر 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب کہ رابعہ انعم نے ندا یاسر کا براہ راست ٹی وی شو چھوڑ دیا تھا۔

رابعہ انعم 8 نومبر 2022 کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ فضا علی بھی شامل ہوئی تھیں۔

ٹی وی پر کچھ ہی دیر پروگرام چلنے کے بعد رابعہ انعم نے میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کا مقصد چینل، پروگرام کے پروڈیوسر اور میزبان کی بے عزتی کرنا یا دل دکھانا نہیں۔

رابعہ انعم کی پروگرام چھوڑ کر جانے کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں میزبان ندا یاسر کو بڑے احترام اور ادب سے پروگرام سے جانے کی اجازت مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر، ان کے شو، ٹی وی چینل اور پروڈیوسر سمیت پوری ٹیم کی تعریفیں کی تھیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ پروگرام کے دیگر مہمان کون ہیں۔

رابعہ انعم کی جانب سے براہ راست پروگرام چھوڑجانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی جب کہ بعد ازاں ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ رابعم نے ان کا براہ راست شو چھوڑ کر ان کی بے عزتی کی۔

تین سال بعد حال ہی میں رابعہ انعم نے اپنے رمضان شو میں ندا یاسر کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ندا یاسر نے تمام شکوے ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دونوں ٹی وی میزبانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شکوے ختم کرنے پر صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.official)

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
  • نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی
  • بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی
  •  لاہور  میں سحر و افطار
  • گلگت، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا پروگرام
  • کوٹ ادو: 2 لڑکیوں کی پولیس کی بدسلوکی کی ویڈیو والرل، انکوائری رپورٹ کل پیش ہو گی
  • ہالی ووڈ اداکار مچل شین نے 900 اجنبیوں کا ایک ملین پاؤنڈز قرض چکا دیا
  • ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال
  • ’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا رول شاہ رخ سے پہلے کس اداکار کو آفر کیا گیا تھا؟