Daily Pakistan:
2025-03-12@05:47:50 GMT

پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کئے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔سیکرٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہیں، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی۔
وزارت مواصلات حکام نے کہا کہ بھرتیوں میں 4 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، این او سی کا ایشو تھا اور کچھ اہلکاروں کو میرٹ کے برخلاف بھرتی کیا گیا۔کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف انکوائریاں ہورہی ہے ان کی ترقی اور پوسٹنگ پر پابندی عائد ہے۔سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ اور محکمانہ انکوائری ہوئی جس کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، شوکاز نوٹس ملنے والوں کی ترقی نہیں ہوگی۔
بعد ازاں پی اے سی نے شاہدہ اختر کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، ذیلی کمیٹی 2010 سے 2014 کے درمیان کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب پی اے سی کی عملدرآمد کمیٹی تشکیل دینے کا معاملہ موخر کردیا گیا، عملدرآمد کمیٹی کیلئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نامزد تھے تاہم ان کو وزارت ملنے کی وجہ سے ان سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے 304 ملین سیلاب ریلیف کی تھرڈ پارٹی آڈٹ نہ کرنے کے معاملے پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت کی لیکن این ڈی ایم نے نہیں کرایا۔
پی اے سی نے ایک مہینے میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ممتاز دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیر ( ر) محمد یوسف کا نیا شعری مجموعہ " آخر شب کے مسافر" شائع ہو گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پبلک اکاونٹس پی اے سی

پڑھیں:

کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین فاروق احمد نے پاکستانی ٹیم کے بگلادیش دورے سے متعلق بڑی پیشرفت سے آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 2025 کے وسط میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلادیش کے دورے کا امکان ہے۔

بنگلادیشی ٹیم آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔

مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

تاہم، چیمپیئینز ٹرافی کے موقع پر بی سی بی کے چیف فاروق اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان حالیہ بات چیت کے بعد، جولائی اور اگست 2025 میں ایک اضافی باہمی وائٹ بال ٹور پر اتفاق کیا تھا۔

بنگلادیش بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان فیوچر ٹور پروگرام کے علاوہ ملک کا دورہ کرے گا، مختصر سیریز کیلئے شیڈول حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا، افطار کا اہتمام

ان کا کہنا کہ بنگلادیش کو مستقبل میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شامل ہونے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے راوؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش نے 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے، جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فی طالبعلم سالانہ 15 لاکھ سے 35 لاکھ سالانہ فیس کا انکشاف
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد میں سے ترکیہ اور شام کو 55کروڑ کی امداد بھیجنے کا انکشاف
  • پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ سینکڑوں بھرتیوں کا انکشاف
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد میں سے ترکیہ اور شام کو 55 کروڑ کی امداد بھیجنے کا انکشاف
  • پاکستان پوسٹ میں خلاف قوائد 381 بھرتیوں کا انکشاف
  • چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا،نشست خالی قرار
  • چیئرمین سے محروم سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں ریٹائرڈ رجسٹرار اور کنٹرولر تعینات ہونے کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی