2025-02-28@11:46:50 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«جیلوں کو»:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔(جاری ہے) وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التوا ء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا...
حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ، جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔ این آر...
ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق، 21 مئی 2015 کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی اسی پالیسی کے تحت، 24 جون 2015 کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان-ٹی او یو گھریلو صارفین...
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کو صرف 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے اور رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، اوقات کار کا تعین سحری اور افطار میں گیس فراہمی کیلیے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب میں بتایا کہ سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ...
ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جیلوں رہائی حاصل کرنے والے 7 پاکستانی اپنے وطن واپس آنے پر پھر دھر لیے گئے ۔ سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، جس کے بعد ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے، تمام قیدی پاکستانی پرواز ایس وی 724 کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے، ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق...
بجلی کے زیادہ بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، گھریلو صارفین کو زیادہ بجلی بلوں کے باعث اپنے گھر کا بجٹ چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ صنعتی صارفین کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے باعث ان کے کاروبار میں بہت فرق پڑتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کا حکومت سے ہر وقت مطالبہ رہتا ہے کہ وہ ان کے لیے بجلی سستی کریں۔ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کچھ ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کی کمی متوقع ہے جبکہ جون تک صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی کے فی یونٹ میں 10 سے 11 روپے...
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کمیٹی نےت سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سینٹرل جیل کیسے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچائے گی؟ صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کا اجلاس...
قیصر کھوکھر , طیب مقبول: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز...
— فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ کے میچ سے لطف اندوز ہونگے۔بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ لائیو دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آجگروپ اے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی...
ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران اعلیٰ امریکی فوجی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ملی بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران 2023 میں فور اسٹار جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے سب سے بڑے ناقد بن گئے تھے، اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا، جب کہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ براؤن کی جگہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن...
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنرمند اسیران کو انکی محنت کے مطابق معاوضہ دینے کا ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسیران میں ہنرمندی کو فروغ ملے اور وہ جیل میں ہوتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "ہنر مند اسیر" کے تحت سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کیلئے قائم کیے گئے ہنرمندی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، اے سی مکینک اور کارپینٹر کے...
حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا ہونے والے اسرائیلی یر غمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا جائے گا۔کل رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توف، عومر ونرت اور تال شوہام شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل رہا ہونے والے یرغمالیوں میں اویرا منجستو اور ہشام السید بھی...
لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
چین میں ایک سات سالہ سفید گھوڑا ڈوب رہے شخص کو بچانے کے بعد مر گیا۔ گھوڑا جس کا نام بیلونگ تھا جس کا مطلب ہے "سفید ڈریگن"، حال ہی میں اس وقت مر گیا جب اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ بچاؤ کے چھ دن بعد، بیلونگ نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا اور پاخانہ نہیں نہیں کرپاتا تھا۔ گھوڑے کو جلد ہی بخار ہو گیا جو طویل عرصہ جاری رہا۔ مقامی حکام نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بیلونگ کے علاج کے لیے بھیجنا لیکن اس کے باوجود بیلونگ زندہ نہ رہ سکا اور کچھ دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ گھوڑے کے مالک ییلیبائی نے بتایا کہ جب بیلونگ کو میں نے ڈوب رہے شہری...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل...
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ٹوکے سے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق قتل کا واقعہ مرید کے کے نواحی علاقے ڈیرہ سیان میں پیش آیا۔ ملزم طفیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےکرائم سین پر پہنچ کر کارروائی کی۔ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ کا سوتیلے والد کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔فوجی عدالت سے سزا یافتہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ نہ پہنچ سکے۔دورانِ سماعت وکیل رانا وقار نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کل کے ریمارکس میں 2 ججز نہیں 2 لوگ کہا تھا: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج...
---فائل فوٹو شیخوپورہ میں ہاؤسنگ کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق مقدمے کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہم جہاں سے چلے تھے وہیں کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ اس وقت ختم ہوگا جب تمام لاپتا افراد بازیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کے آنسوئوں کا مداوا ایجنسیوں ہی کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لاپتا فرد دہشت گرد ہے تو یہ بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی کو بتانا ہے۔ (روزنامہ جسارت 31 جنوری...
امریکی جیلوں سے مختلف جرائم میں قید تارکین وطن کو بدنام زمانہ گوانتانا موبے جیل منتقل کرنے کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے خصوصی فوجی طیارے میں ایک درجن سے زائد تارکین وطن قیدیوں کو گوانتاناموبے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف جیلوں میں قید 30 ہزار سے تارکینِ وطن کو بدنام زمانہ گوانتا موبے کے حراستی مرکز میں رکھا جائے۔ جس کے لیے کیوبا میں موجود امریکی بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری جا ری ہے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ٹیکساس، ایل پاسو اور کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی جیلوں میں زیر حراست 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو ملک بدر کیا...
پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس...
اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ عرب...
علی ساہی: پنجاب کی جیلوں کو برقی توانائی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، تمام جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی جائے گی جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سولر سسٹم رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے اور آپریشنل کر دیے جائیں گے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں سالانہ بجلی کے بلوں کی مد میں 2.5 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں، تاہم سولر سسٹم کی تنصیب سے ایک سے...
قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی...
جسٹس سوریہ کانت کے ذریعہ لکھے گئے اپنے فیصلے میں عدالت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ زیادہ تر گھریلو ملازمین درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات سمیت پسماندہ طبقات سے آتے ہیں، انہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارت کی مرکزی حکومت کو گھریلو ملازمین کے حقوق اور عزت کے تحفظ کیلئے ایک جامع قانون بنانے کی ہدایت دی۔ جسٹس سوریہ کانت اور اجول بھویان کی بنچ نے وزارت محنت اور روزگار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے قانون سازی کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور چھ ماہ کے اندر اپنے نتائج پیش کرنے...
میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کے منافع میں سے 82 ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکے ڈان نیوزکے مطابق یہ بات وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک نے کہی ہے انہوںنے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیس کمپنیوں کے منافع میں 99 ارب روپے موجود ہیں جس میں سے 82 ارب روپے اب گھریلو صارفین کو گیس ٹیرف میں اضافے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.(جاری ہے) دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں پہلے سے کیئے جانے والے70فیصد تک کے اضافوں سے دو سے تین ہزار روپے بل ادا رنے والے صارفین کے بل 20ہزار روپے...
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کا فائدہ غریب کو نہ ہو، حکومت نے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا ہے ملک میں مہنگائی پچھلے سال 38 فیصد پرتھی دسمبر 2024میں 4 فیصد پر آگئی مہنگائی کی شرح 4فیصد پر آنا 80 ماہ میں سب سے کم ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گیس کی قیمت بڑھانے کو منع کر دیا گیس استعمال کرنے والوں میں 64 فیصد گھریلو صارفین ہیں، وزیر اعظم نے منع کیاکہ گھریلو صارفین پر اور بوجھ نہیں ڈالا جائے گا...
گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔ نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے...
ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے جنرل انڈسٹری (کیپٹو) کیٹیگری کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیپٹو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تندور اور گھریلوں صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کے تخمینہ کے جائزے کا جواب دیتے ہوئے گیس کی فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے ایڈوائس...
حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ گیس کی قیمتت اضافے کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ دوران اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیرمحفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی پیداواری کمپنیوں کو گیس فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت دیدی ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000...
ویب ڈیسک : حکومت نے مقامی و گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی تمام بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینل تک نقل و حمل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001ء میں مزید ترامیم کا مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسٹیک ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے پر اپنی آراء و تجاویز تین دن کے اندر اندر ایف بی آر...
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89...
کراچی(کامرس رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے فارنزک آڈٹ اور رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے اور پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا ان پلانٹس پر اوور انوائسنگ کی گئی، آئی پی پیز میں تیل کی کھپت اور مہنگا فیول استعمال کرنے کے بارے میں غلط بیانی کی گئی جبکہ پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کو اسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے اور یہ آئی پی پیز کی 40 خاندانوں کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہِل میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے افراد کو صدارتی حکم کے تحت معافی دینے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "ان کو معافی دی گئی ہے۔ میرے خیال میں انہیں دی گئی سزا مضحکۂ خیز اور ضرورت سے زیادہ تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی عہدے پر موجود صدر سے زیادہ پولیس کا دوست ہوں۔‘‘ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جیلوں میں قید اُن 1500 سے زائد...
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کرلی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں، حکومت ان تک قونصلر رسائی کے لیے اقدامات کرے۔ اس وقت دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ قرارداد کے متن میں درج ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ حکومت کوشش کرکے ان قیدیوں کو وطن واپس لائے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ سزا...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کے روز پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ قیدی دو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے ،ان قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فلسطینی طالبہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیل کی حراست میں رہتے ہوئے انتہائی سخت...
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔ ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی۔انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی. خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہ تقاضا رہا ہے کہ بھئی آپ آئین کے دائرے میں رہ کر ملک کی خدمت کریں، ملک کے نظام سے وابستہ رہیں، یہ ہمارا میثاق ملی ہے، جب اس کی خلاف ورزی ہوگی تو آئین غیر مؤثر ہوجائے...
لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کھاریاں (گجرات) میں گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح اول بنائی جائے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیے غیرضروری درآمدات کا خاتمہ کیا جائے اور کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔ اس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت گھریلو صنعتوں کے لیے ہر طرح کی سرپرستی دے۔ نیز غیرترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی اور آئی پی پیز، شرح سود میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت کا عام آدمی کو ریلیف کا ثمر ملنا چاہیے۔ 17 جنوری کو ملک...
ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے چترال میں سیزن کا دوسرا مارخور شکار کر لیا۔ کرسٹین ابیلو نے یہ شکار چترال کے گہریت گول کنزروینسی میں کیا۔ ہسپانوی شکاری نے شکار کا پرمٹ کھلی بولی میں حصہ لے کر حاصل کیا تھا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق کرسٹین ابیلو نے شکار کا پرمٹ گذشتہ سال اکتوبر میں اوپن آکشن میں ایک لاکھ 91 ہزار ڈالر میں جیتا تھا، تاہم ٹیکس ملا کر یہ پرمٹ شکاری کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالر کا پڑ گیا تھا۔جوپاکستانی روپوں کے مطابق تقریبا 6 کروڑ 12 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ فاروق نبی نے بتایا کہ ٹرافی کا سائز 41.5 انچ ہے اور شکار کیے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 ء کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق...
ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 کو میں خود...