سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے: مولانا فضل الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی۔انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن نے کہا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کسی بھی صدر کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے :جو بائیڈن کا الوداعی خطاب
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ کسی بھی صدر کو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی جمہوریت کے مضبوط ہونے کا سبب چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو قرار دیا اور کہا کہ یہ نظام امریکا کی سیاست میں توازن برقرار رکھتا ہے۔
بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کی قیادت کا حق امریکا کا ہے، نہ کہ چین کا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ چند افراد کے ہاتھوں میں زیادہ طاقت اور دولت جمع ہونا جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر معلومات کی تصدیق نہ ہونے اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں بھی بائیڈن نے بات کی۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا کو جوابدہ بنانا ضروری ہے تاکہ جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ اسی طرح، انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں چین کے مقابلے میں امریکا کی قیادت کو ضروری قرار دیا۔
صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ ان کے دور حکومت میں لاکھوں افراد کو روزگار ملا اور اس دوران ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔ انہوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں امریکا کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔