کرم میں سڑکیں بند، پٹرول کی قلت سے لوگ میتیں میلوں پیدل لیکر چلنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔
ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہید شوہر کے نقش قدم پر چلنے والی پرعزم اور باہمت خاتون ثمرین کوثر کون ہیں؟
شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہمارا آج محفوظ اور مستقبل روشن ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت، حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا ہے۔
نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شہادت پرسر فخر سے بلند ہوگیا، والد شہید سب انسپیکٹر عدنان قریشی
سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے، ان آپریشنز میں انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔
ان کی اہلیہ، ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اے ایس ایف کو جوائن کیا۔ اس حوالے سے ثمرین کوثر کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کی شہادت نے مجھے مزید مضبوط اور پرعزم بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’میں نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھ سکوں، میں وردی پہن کر وطن کی حفاظت کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں اور یہی یہ میرا عزم ہے‘۔
پاک فوج نے ثمرین کوثر کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) میں شامل ہونے کا موقع دیا، ثمرین کوثر اب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ان کی پاسنگ آؤٹ قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 2 بہادر عیسائی نوجوان کون ہیں؟
ثمرین کوثر کی ہمت و قربانی ہر پاکستانی کے لیے مثال ہے اور ان کی کہانی حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔ نائیک آصف نواز شہید اور ان کی اہلیہ جیسے عظیم لوگ قوم کا فخر ہیں، ان کی جدوجہد یہ پیغام دیتی ہے کہ شہدا کا خون وطن کے لیے لازوال محبت کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اے ایس ایف باہمت بہادر بیوہ پاک فوج پاکستان ثمرین کوثر حب الوطنی حفاظت شمولیت شہادت عزم فرض نائیک محمد آصف نواز شہید وطن