پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود، بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی، پلان کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں شرکاء کوکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر قیادت نشے سے پاک پشاور مہم کے تینوں ادوار کے متعلق آگاہی دی گئی اور نشے کے عادی افراد کے علاج سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹو کمشنر پشاور ڈویژن ڈاکٹر شبیر احمد آکاش، اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد کو فوکل پرسن مقرر کرکے بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل انتظامیہ کے ساتھ صوبے کے تمام جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے،پلان صوبائی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس کو بحالی مراکز کے دورے کروائے گئے اور زیر علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کے متعلق آگاہی دی گئی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نشے کے عادی افراد کے علاج کے پشاور ڈویژن اجلاس میں

پڑھیں:

افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

ویب ڈیسک افغانستان کے صوبے قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بینک کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ قندوز شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔

صوبۂ قندوز کی پولیس کے ترجمان جمعہ الدین خاکسار کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سویلینز، سول سروینٹس اور طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک حملہ گزشتہ برس مارچ میں قندھار شہر میں ایک بینک کے باہر ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

قندوز میں منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے لی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج: مستحق خاندانوں کی نقد مالی امداد کا فیصلہ
  • پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • پی سی بی کا چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ
  • لاہور، شادی کی تقریب میں ناقص کھانے کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر
  • خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
  • بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
  • افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
  • پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
  • پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی