جواد احمد کی لیسکو حکام کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔
ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔
سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کی اہلیہ کا سیلون ہے۔ ملازمین نے کال کر جواد احمد کو اطلاع دی ،جس پر جواد احمد کالے ویگو ڈالے پر اپنے گارڈز کے ہمراہ پہنچے۔
لیسکو حکام کے مطابق جواد احمد نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر لیسکو ملازمین پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر ان پر ویگوڈالا چڑھانے کی کوشش کی ، ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی، ہاتھا پائی کے دوران جواد احمد بجلی کا میٹر لے کر فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو بلوایاگیا لیکن پولیس نے کوئی مدد نہ کی جبکہ ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن نے تھانہ نواب ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی ہے ۔
لیسکو حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زخمی ہونے والے ملازمین کے میڈیکولیگل سرٹیفیکٹ بھی ساتھ لگائے گئے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ الٹا پولیس افسران لیسکو حکام پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ یہ درخواست واپس لیں اور صلح کرلیں، پھر پولیس کی طرف کہا گیا کہ آپ بجلی چوری کا مقدمہ درج نہ کروائیں بلکہ ہم ہاتھا پائی یا لڑائی جھگڑے کی ایف آئی آر دے دیتے ہیں۔
اس حوالے سے لیسکو کے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی نے "ایکسپریس" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمہ الیکٹریسٹی ایکٹ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کروائیں گے۔ ہماری لیبر یونین اور ملازمین میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو وہ معاملے کو وزارت توانائی کی طر ف سے رینجرز ، آئی ایس ائی، ایم آئی،ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ میں لے کر جائینگے۔ جس کے قیام کا مقصد ہی بااثر بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی میں لیسکو کی مدد کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیسکو حکام ملازمین نے جواد احمد کے مطابق
پڑھیں:
جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ pic.twitter.com/h2MMqzRwwU
— WE News (@WENewsPk) January 16, 2025
واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ یہ بندہ سب کو اخلاقیات کے درس دیتا ہے اور اس کی اپنی اہلیہ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں۔
بریکنگ
گلوکار جواد احمد @jawadahmadone کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی، جواد احمد "کالے ڈالے" پر پہنچے، لیسکو عملے پر تشدد کیا، میٹر چھین کر بھاگ گئے۔
توبہ توبہ یہ بندہ سب کو اخلاقیات کے درس دیتا ہے pic.twitter.com/a5FXBqUQQ6
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) January 16, 2025
صحافی مغیث علی لکھتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں اس کی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘۔
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، جواد احمد میٹر لیکر بھاگ گئے۔۔۔۔!!!
سوچ رہا ہوں اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟ pic.twitter.com/VxUZNSBRcQ
— Mughees Ali (@mugheesali81) January 16, 2025
محمد عمیر لکھتے ہیں کہ بجلی چوری کے بعد جواد احمد عملے کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ کو پتا نہیں ہے کہ آپ پنگا کس سے لے رہے ہیں۔
گلوکار جواد احمد کی لیسکو سے میٹر چھیننے کی فوٹیج، اس میٹر کی مدد سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔
تجھے پتہ نہیں تو پنگا کس سے لے رہا ہے۔ جواد احمد کی عملے کو دھمکیاں pic.twitter.com/JlIW4yD4rq
— Muhammad Umair (@MohUmair87) January 16, 2025
خولہ چوہدری جواد احمد کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔
ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔۔۔
جواد احمد اور اسکی بیوی بجلی چور نکلے۔۔۔ pic.twitter.com/uzCOcqi4EK
— Khaula Chaudhry (@chaudhry_khaula) January 16, 2025
جواد احمد پاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے، انہوں نے جب اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے گانے بہت کم وقت میں ملک بھر میں مقبول ہوئے۔
پاکستان کرکٹ کے لیے ان کا لکھا مقبول گیت ’تم جیتو یا ہارو‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں ’بن تیرے‘، ’دوستی‘، ’یہی تو اپنا ہے پن‘، ’ہمیں تم سے پیار ہے‘، ’اللہ میرے دل کے اندر‘ وغیرہ شامل ہیں۔
طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد جواد احمد نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی ہی سیاسی جماعت ’برابری پارٹی پاکستان‘ کی بنیاد رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی چوری جواد احمد عمران خان