گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔

نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔

ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔

کیس کے تفتیش افسر نے بتایا کہ لاہور پولیس نے خاوند بلال اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، دونوں نے مکمل پلاننگ کی اور بعد میں قتل کردیا،  لاہور ملزمان کی سی ڈی آر اور لوکشین ٹریس کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی، بلال نے بیوی سائرہ کو گھریلوناچاقی پر  سفاکانہ طریقے سے قتل کیا۔

تفتیشی ذرائع  کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، لاش کو برآمد کرکے تدفین پہلے ہی کردی گئی تھی، 

گھر والے بھی اب لاش کو نہیں لانا چاہتے، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی، 

مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت

میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔

سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔

سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔

اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا ،  چینی وزیر خارجہ
  • ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • تجارتی ٹیرف کے نفاذ سے قبل اپیل کی جانب 15لاکھ سمارٹ فون بھارت سے امریکا منتقل کیئے جانے کا انکشاف
  • طلبہ کے امتحانی پرچے چپراسی کے ہاتھوں چیک کیے جانے کا انکشاف
  • گھر میں بڑھتے لال بیگوں سے پریشان؟ تو ان سے نجات کے آسان طریقے جانیں
  • دھاندلی سے مسلط’ سلیکٹڈ‘ کو گھر بھیجنےکے تاریخی دن کو 3 سال مکمل، بلال اظہر کیانی
  • دس اپریل 2022 کا دن جمہوریت کی فتح کا نشان ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا: بلال اظہر کیانی
  • قصاب بہنوئی نے سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا 
  • ارشد چائے والا کی شہریت مشکوک، ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان