شوہر نے ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ٹوکے سے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق قتل کا واقعہ مرید کے کے نواحی علاقے ڈیرہ سیان میں پیش آیا۔ ملزم طفیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےکرائم سین پر پہنچ کر کارروائی کی۔ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ کا سوتیلے والد کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے 24 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں کورئیر سروس سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد
کراچی:محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے خفیہ اطلاع پر ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بس سروس کی کورئیر برانچ پر چھاپہ مارا۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں گتے کے کارٹن میں چھپائی گئی 3.5 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ کے ترجمان کے مطابق، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا والد بھی اس وقت منشیات اسمگلنگ کیس میں جیل میں قید ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات کی سپلائی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔