بیوی بہانے سے شوہر کو میکے لے گئی، رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں بیوی میکے جانے کے بہانے یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی اور سسرال والوں نے گھریلو مسائل کا بہانہ بنا کر یوسف کو تشدد کو نشانہ بنایا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی خان، 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔
پولیس نے بچے کی شناخت اور واقعہ کی پوچھ گچھ شروع کردی ہے، واقعے کی تفصیلات اور بچے کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، پولیس تفتیش کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔