2025-04-13@04:42:55 GMT
تلاش کی گنتی: 288

«بنیادی ضروریات»:

    کمشنر پشاور ڈویژن چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین  کو فوری طور پر فارغ کر کے ان کے خلاف انکوائری اور تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ قرار دے کر ای اینڈ دی رولز کے تحت احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں زریاب کالونی کے امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل کی فراہمی اور نقل میں معاونت کرنے پر سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دو ممتحنین کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے بورڈ ڈیوٹی کے لیے تاحیات نااہل کر دیا گیا ہے۔ قائم قام کمشنر پشاور اور چیئرمین بورڈ ریاض محسود کی جانب سے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک انصاف کے مختلف دھڑوں نے متنازعہ بنا رکھا ہے۔ مجوزہ قانون کی کئی شقیں کو صوبائی خودمختاری، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے متنازعہ قراردیا جارہا ہےجبکہ صوبائی حکومت بل کو صوبے کے وسیع تر مفاد میں قراردے رہی ہے ۔ اسٹریٹجک معدنیات کا تعین صرف صوبائی حکومت کرے گی، اور وفاقی منرل وِنگ کا کردار صرف مشاورتی ہوگا صوبائی خودمختاری کے خلا ف اورحقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ بل کے مختلف نکات پر اعتراضات اورحکومتی جوابات کا جائزہ لیا گیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں زیر...
    ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم ہدایات  کی گئی ہیں تاکہ شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے 13 سے 18 اپریل تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، بلوچستان جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 14 سے 18 اپریل بالائی علاقوں، جی بی، اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 18 اپریل کے دوران رات میں بھی گرمی ہوگی، گرمی کی لہر کے دوران آندھی،...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران  ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم...
    محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک  کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقہ جات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ہوا کا زیادہ دباؤ اثر انداز ہوگا، پیر سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی...
      سٹی42: صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ویساکھی اور بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 5 ہزار 800 سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے۔ اس تعداد کو 50 ہزار تک لے جانے کے لیے تیز تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک...
    چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ سال مارچ میں مہنگائی 20.7 فیصد کی نسبت اِس سال مارچ میں صرف 0.7 فیصد پر آگئی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف شماریات نے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔ چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ پچھلے سال مارچ میں 20.7 فیصد کی سطح پر پہنچنے والی مہنگائی کی شرح اس سال مارچ میں صرف 0.7 فیصد تک آگئی۔دیہات میں مہنگائی کی شرح صفر فیصد رہی جبکہ شہروں میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہروں میں...
    پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ تنظیم " "فرینڈز آف ریاض" کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ pic.twitter.com/Ysel6gCOBZ — WE News (@WENewsPk) April 10, 2025 تقریب  میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، سینیٹر سراج الحق نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پی آئی اے ریاض ریجن...
    مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے جبکہ معدنیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت میں ابھی سرمایہ کاری کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منرلز اور مائنز کے حوالے سے اگر کوئی مالا مال ہے تو وہ خیبرپختونخوا ہے تو یہ صوبہ غریب کیوں ہے ہم اپنی معدنیات کو بیچ کر مالا مال ہوں گے۔  https://Twitter.com/ahmad__bobak/status/1910243259080712206 ’کوئی بھی دھات جو اس وقت کسی بھی صوبے میں پائی جاتی ہے تو سب خیبرپختونخوا میں بھی پائی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان نے مذہبی رواداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی. پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں.(جاری ہے) یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں، بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔ نجی چینل کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا، اسکول کالجز کے طلبہ، اساتذہ نے پاکستان پہنچنے...
    پشاور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات بل کو متنازعہ بنادیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں بڑھتی ہوئی اندرونی چپقلش نے ایک اصلاحاتی قانون کو ذاتی مفادات کی جنگ میں تبدیل کر دیا، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اگر میں سازشی لوگوں کو پسند نہیں تو وہ میری ذات پر باتیں کریں لیکن جھوٹے پراپیگنڈے نہ کریں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنما نے ملاقات کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام تراکئی کو سازشی نہیں کہا، پارٹی کے رہنما الزام تراشی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے منشیات "آئس" کا دھندہ کرنے والوں کو شوٹ کرنے کا کہہ دیا۔ مردان میں کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے پی سے کہا کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے  کہا کہ آئس منشیات والوں کو شوٹ کردو، کوئی پوچھے تو کہہ دینا علی امین نے گولی ماری ہے۔
    سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ ”میڈ ان پاکستان“ تحریک چلائی جائے، کاروباری طبقہ کو اعتماد میں لیا جائے،ان ملکوں کی معیشت بچے گی جن کا امپورٹڈ اشیا پر انحصار کم سے کم ہو گا،سب سے بڑھ کر یہ کہ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنایاجائے اور معدنیات کے خزانوں کو جدید طریقہ کے مطابق بروئے کار لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے دنیا ”ٹیرف وار“ کے منفرد قضیہ میں گتھم گتھا ہو رہی ہے۔ پاکستان کا محنتی کسان ملک کو ٹیرف وار سے بچا سکتا ہے۔ یہ جنگ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اس جنگ سے...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر کے 2612 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات پشاور سے اسمگل کر کے اسلام آباد میں فروخت کر رہے تھے۔
    اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان...
    ویب ڈیسک:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کی، وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوطرفہ...
    جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
    تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے...
    صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن نے اسپیکر ایاز صادق کے سردار اختر مینگل سے رابطے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بلوچستان کے حالیہ مسائل پر بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماء پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ سردار ایاز صادق اور سردار اختر مینگل نہ صرف پاکستان، بلکہ خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور موجودہ حالات میں ہمیں ایک مشترکہ حکمت...
    اسلام آباد میں جاری 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں مختلف ممالک سے 14 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پاکستان منرلز سیکیورٹی پارٹنر شپ کے قیام کے لیے پاکستان ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کے لیے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) یہ معلومات امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں فراہم کی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ''روبیو اور ڈار نے پاکستان پر امریکی جوابی محصولات اور ایک منصفانہ و متوازن تجارتی تعلق کی جانب پیش رفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘ امریکی محکمہ تجارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں پاکستان کے ساتھ امریکی اشیا کا تجارتی خسارہ تین ارب ڈالر رہا، جو سن 2023 کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ افغانستان میں امریکی اسلحے کے حل پر امریکہ اور پاکستان میں اتفاق امریکہ...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اس دوران میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے اپنی جیون ساتھی کی اہم خصوصیات بتائیں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے جیون ساتھی کی صحبت اچھی ہو انسان کے ساتھ تعلق تب تک قائم رہ سکتا ہے جب دونوں کے درمیان اچھا دوستانہ رشتہ ہو اور بات چیت کے لیے اچھے موضوعات ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وقتی...
     اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئےتعاون بڑھانے پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے مقصد سے ایک مفاہمت نامے (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ باہمی ڈیٹا کی منتقلی، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کا بروقت تجزیہ کرنے پر مرکوز ہے۔​ صوبائی ڈائریکٹر بلوچستان اور سیکرٹری ایکسائزٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔ اس موقع پر اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید اور دیگر سینئر...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جب کہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی  اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
    راولپنڈی/ لاہور: صوابی میں ایک ہفتہ قبل اغواء شہری کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات شہید آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے کو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔ آپریشن کے دوران مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کے خاتمہ کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرتے ہوئے صورت حال ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود گروپوں کی سرپرستی مختلف شخصیات کررہی ہیں جس سے دھڑے بندی کو فروغ مل رہاہے، پارٹی میں علیمہ...
    کراچی میں سورج کی تپش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد ہے. جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق سورج کی شعاعوں کا انڈیکس 9 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین...
    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت...
    ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
    لاہور: ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی آلہء  کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف...
    محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق کراچی والوں کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل معمول سے زیادہ گرم ر ہے گا اور آج درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور شام میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ، کے بیشترعلاقوں میں اگلے 2 سے 2 روز کے دوران موسم شدید گرم دن کا درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ...
    ویب ڈیسک : پاکستان میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھنے اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال رہنے والے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔  ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی،مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی،پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار  پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا...
    لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موسم کے گرم ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت  19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ، جس کی وجہ سے موسم...
    محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے بعد گرمی کی شدت زیادہ ہو گی، آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی صورت حال میں بہتری...
    کراچی: شہر قائد میں آج ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کی ہے۔   گزشتہ چند روز خاص طور پر عید کے دنوں میں  دن کے اوقات میں کراچی میں شدید گرمی  رہی جب کہ رات میں موسم نسبتاً بہتر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی میں کم سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے تیسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے...
     لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے دوسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا...
    کراچی میں منشیات کے عادی افراد سرعام دیدہ دلیریاں بڑھ گئیں۔منشیات کے عادی افراد سریا چوری کرنے کےلیے کراچی کے ناتھا خان پُل کی بنیادیں کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔بعض جگہوں سے منشیات کے عادی افراد سریہ کاٹ کر پلرز کا آدھا حصہ گرا دیا ہے، جس کے بعد پل کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حال میں مرمت شدہ حصوں میں بھی سریہ نیچے کی طرف مڑنا شروع ہو گیا، فنیشنگ میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا۔
    صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹان لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امرا میں نماز عید پڑھیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر...
    مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دے دیا گیا، خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاس شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔ دہشت گردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی مند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر...
    ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، عدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک موسم میں گزریں گی، آئندہ دو سےتین روز میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں آج بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے ، شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کے سبب درجہ حرارت کم ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ...
    ماحولیاتی نفسیات (Environmental Psychology) ایک بین الضابطہ (interdisciplinary) شعبہ ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ماحول انسان کی نفسیات اور طرز عمل کو کیسے متاثر کرتا ہے اور انسان کس طرح اپنے ارد گرد کے ماحول کو تبدیل کرتا ہے۔ یہ علم ہمیں سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہمارے ارد گرد کی فطری اور مصنوعی دنیا ہمارے جذبات، رویے، صحت، اور سماجی تعلقات پر کیا اثر ڈالتی ہے۔ ماحولیاتی نفسیات (Environmental Psychology) کے بانیوں میں کئی ماہرین نفسیات اور محققین شامل ہیں جنھوں نے اس شعبے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، چند نمایاں نام درج ذیل ہیں: کرت لیوین کے مطابق انسانی رویہ فرد اور ماحول کے تعامل کا نتیجہ ہوتا ہے۔...
    اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن...
    امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے۔ امریکی انٹلیجنس ڈائریکٹر کے مطابق بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت عالمی منشیات اسمگلنگ کا...
    لاہور: پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔   موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا  ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا  ہے۔ خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات...
    ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے،ادارہ شماریات نے چینی 163 روپے کلو ہونے کے وفاقی وزیر رانا تنویر کے دعوے کی نفی کردی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے،چینی کی اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو ہے،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور کےشہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں ، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے61 پیسے کمی ہوئی،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168 روپے80 پیسے فی کلو پر آگئی،گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41پیسے فی کلو تھی، نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا
    —فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمدانسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔ مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مارچ 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے لاکھوں لوگوں کو ایک مرتبہ پھر شدید بھوک اور غذائی قلت کا سامنا ہے جہاں خوراک کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جبکہ سرحدی راستوں سے امداد کی بندش ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو غذائی امداد کی فراہمی میں کڑی مشکلات حائل ہیں جبکہ امدادی کارکنوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ Tweet URL گزشتہ تین ہفتوں سے 'ڈبلیو ایف پی' اور اس کے شراکت داروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود علاقے میں خوراک کی فراہمی ممکن نہیں ہو...
    -— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر 1 ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    پنجاب میں کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گی گزشتہ کچھ دنوں سے صوبے میں دن کے اوقات میں گرمی اور خشکی کا راج تھا جبکہ راتیں قدرے ٹھنڈی محسوس کی جا رہی تھیں تاہم نئے بارش کے سسٹم کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت...
    فائل فوٹو۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔ محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے  ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
    متحدہ عرب امارات نے جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک (سی بی یو اے ای) نے ایک 100 درہم کا نیا نوٹ متعارف کرایا ہے جس میں اعلی درجے کی حفاظتی خصوصیات موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق نیا جاری کردہ نوٹ پولیمر میٹیریل سے بنا ہے اور اس میں جدید ترین ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور متحدہ عرب امارات کے جدید مالیاتی نظام کزرمبادلہو آگے بڑھانا ہے۔ نیا نوٹ یو اے ای کی قومی کرنسی کے تیسرے اجرا کا...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں 4.7 ڈگری کمی ہوئی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار36کلومیٹر فی گھنٹہ (20ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تیزہوائیں چلنے کے سبب شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں4.7 ڈگری کمی سے 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش...
    بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے...
    بیجنگ :ٹرمپ  انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  ڈیانس  اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور  واضح  تھا: چین اور امریکہ کے...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پاگئیں جس پر صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔...
    ملک میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں معمول سے 62 فیصد کم اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران پنجاب میں 38 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے...
    محکمہ موسمیات نے کل سے 27 مارچ تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل سے اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، چکوال، مری اور اٹک میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ناروال میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا...
    دنیا کی زندگی عارضی ہے، اور اس میں مال و دولت، شہرت، اور دنیوی آرائش کی محبت انسان کو اپنے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہے۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں بار بار اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ انسان کو دنیا کی محبت میں اندھا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی اصل حقیقی دائم زندگی کی تیاری کو بنانا چاہیے۔ اخلاقیات، انسانیت، اور روحانی پاکیزگی وہ بنیادی ستون ہیں جن پر ایک مضبوط اور کامیاب معاشرہ تعمیر ہوتا ہے۔ دنیا کی محبت کا خطرہ ‘قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ترجمہ:تمہیں مال و اولاد کی کثرت نے غفلت میں ڈال دیا ہے یہاں تک...
    پشاور: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت، ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں صبح سویرے سورج کی تیز کرنوں سے گرمی کا احساس بڑھنے لگا ، آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ماہرین...
    اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں صادق آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاست، سرکاری شخصیات کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے حکومتی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر قائد کا پارہ ہائی رہے گا تاہم دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں میں 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیاں اٹک، چاغی، چمن، پشین، سوہاوہ، ملتان اور کھاریاں میں کی گئیں، کارروائیوں کےد وران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 427 کلو افیون، 93 کلو مارفین، 59 کلو ہیروئن، 33 کلو 600 گرام چرس ، 5 کلو 500 گرام آئس اور 300 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات...
    اے این ایف نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔اس حوالے سے نامعلوم منشیات سمگلرز کیخاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتلپولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ کے جج حافظ رضوان عزیز نے ملزم منشا کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ملزم کے خلاف کاہنہ پولیس نے 2020ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا ملزم پر الزام تھا کہ اُس کے قبضے سے 1 ہزار 70 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔
    تحویل میں لئے گئے افعان باشندوں میں تین بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پشاور میں متعین افعان کونسلر جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کمشنر افعان پناہ گزین کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور میں منشیات کے عادی افراد کو علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر 26 افعان باشندوں کی فہرست پشاور میں متعین افعان قونصلر جنرل کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے میں 26 افعان باشندوں کو بھی تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا تھا جن کا بہترین علاج کیا گیا اور اب مکمل صحت یاب ہیں۔ تحویل میں لئے گئے افعان باشندوں میں...
    کراچی (شوبز ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر چینل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشنز جاری ہیں، جہاں معروف شخصیات ناظرین کو روحانی و مذہبی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ شانِ رمضان کی روایتی ٹیم سے لے کر جاویدیہ سعود، رابعہ انعم، احسن خان اور دانش تیمور جیسے بڑے نام اس سیزن کی ٹرانسمیشنز کو کامیابی سے سنبھال رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان شوز میں کچھ نیا اور حیران کن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے کالرز جو دین اور روحانیت سے زیادہ سنسنی اور حیرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صارفین کے مطابق یہ نیا ٹرینڈ رمضان شوز میں جعلی کالز کا ہے، جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا اور ریٹنگز بڑھانا معلوم ہوتا ہے۔ عجیب و غریب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، تاہم آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب مانسہرہ شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ وادی کاغان اور شوگران میں برفباری سے بند...
    محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
    لاہور: پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی۔   کاہنہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر ملزمان کو روکا تو دونوں میاں بیوی کے پاس سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمان فیصل اور سلمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران منشیات فروش نعیم، عمران اور سہیل...
    تعزیرات پاکستان کی دفعہ ۲۹۵ کے تحت مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین قانونی طور پر جرم ہے جس میں سزائے موت تک کی مختلف سزائیں مقرر کی گئی ہیں اور توہین رسالت ؐ پر موت کی سزا کا قانون بھی اسی کا حصہ ہے، لیکن اسے ایک عرصہ سے بین الاقوامی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ آزادی رائے اور آزادی مذہب کے اس حق کے منافی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میں دی گئی ہے۔ سلمان رشدی کی بیہودہ تصنیف ’’شیطانی آیات‘‘ کے خلاف جب دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں زبردست عوامی مظاہروں کے ذریعے مسلمانوں نے...
    پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری  ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں  بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔  خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17  اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین کی سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے۔ وہ بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں قصور وار قرار پائے۔ جیوری نے سابق کرکٹر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے صرف دو افراد کو متعارف کرایا تھا۔ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روز ٹرائل کے بعد انہیں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔ اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا اس بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم 14 مارچ کو داخل ہوگا۔ 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات  ہیں۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج اور کل موسم مزید خشک رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات میں متضاد آرا پائی جارہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ...