عید کے دوسرے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ عیدالفطر کے دوسرے روز موسم مزید گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کی نسبت آج دن میں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔